لاہور ۔4ماہ کی دلہن پر بہیمانہ تشدد کر کے بے دردی سے قتل کرنے والا شوہر اور سسر گرفتار

لاہور۔(سٹار نیوز آن لائن)ایس پی سٹی انویسٹی گیشن توحید الرحمن میمن کی سربراہی میں انویسٹی گیشن پولیس بادامی باغ کی کارروائی۔ 4ماہ کی دلہن پر بہمانہ تشدد کر کے بے دردی سے قتل کرنے والا اسکاشوہرعبدالرحمن اور سسراختر گل گرفتار کر کیا گیاملزم باپ بیٹے نے مل کر چند روز قبل17سالہ مقتولہ مریم کو پائپ اور کیبل سے تشد د کر کے قتل کیا۔ملزم شوہر عبدالرحمن اور سسر اختر گل مقتولہ کی نعش کو موقع پر ہی چھوڑ کرخاموشی سے فرار ہو گئے تھے۔ملزمان نے مقتولہ مریم کو معمولی گھریلو ناچاقی پر غصے میں آ کر بے دردی سے قتل کیا۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ ملزم سسر اختر گل مقتولہ مریم کا سگا چچا بھی ہے۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انعام وحید خان نے قاتل باپ بیٹے کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان بھی کیا