جھنگ۔سٹارنیوز:جناح جھنگ میں پی ٹی آئی ورکر کنونشن کا انعقاد، صدر پی ٹی آئی شمالی پنجاب صداقت علی عباسی ، جنرل سیکرٹری ریجن حسن مسعود ملک ، ضلعی صدر جھنگ غلام غازی سیال ، تحصیل صدر فخرجبوآنہ ، مشیروزیراعلیٰ فیصل جبوآنہ ودیگر کی شرکت
تفصیل کے مطابق جناح حال جھنگ میں پی ٹی آئی ورکر کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں تحریک انصاف کے کارکنوں اور عہدیداران نے شرکت کی۔ورکر کنونشن میں مشیروزیر اعلیٰ فیصل جبوآنہ، صدر شمالی پنجاب ایم این اے صداقت علی عباسی، ضلعی صدر جھنگ غلام غازی سیال ، ضلعی جنرل سیکرٹری نویداحمد پاتوآنہ، صدر تحصیل اٹھارہ ہزاری فخرخان جبوآنہ، صدر ٹائون کمیٹی اٹھارہ ہزاری طاہر ملکانہ سیال و دیگر تنظیمی عہدیداران نے شرکت۔ کنونشن میں تحصیل لیول اور یونین کونسل لیول پر تحریک انصاف کی تنظیم سازی کو زیر بحث لایا گیا۔اسکے علاوہ مختلف عہدیداران نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے منشور پر روشنی ڈالی۔