کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا 9 نومبر سے ایک ماہ کے لئے سیز فائر کا اعلان
ترجمان کالعدم ٹی ٹی پی کے مطابق فائر بندی میں فریقین کی رضامندی سے مزید توسیع بھی کی جائے گی اور فریقین پر فائربندی کی پاسداری ضروری ہے۔

وزیرستان( سٹار نیوز آن لائن)کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے 9 نومبر سے ایک ماہ کیلئے سیز فائر کا اعلان کردیا۔ترجمان کالعدم ٹی ٹی پی کے مطابق فائر بندی میں فریقین کی رضامندی سے مزید توسیع بھی کی جائے گی اور فریقین پر فائربندی کی پاسداری ضروری ہے۔
ٹی وی رپورٹ کے مطابق کالعدم ٹی ٹی پی کا کہنا ہے کہ فریقین نے مذاکراتی کمیٹیوں کے قیام پر اتفاق کیا ہے، کمیٹیاں آئندہ لائحہ عمل اور فریقین کے مطالبات پر مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے کی کوشش کریں گی۔
کالعدم ٹی ٹی پی کے مطابق امارت اسلامیہ افغانستان مذاکراتی عمل میں ثالث کا کردار ادا کر رہی ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا تھاکہ حکومت پاکستان اور کالعدم ٹی ٹی پی مکمل سیز فائر پر آمادہ ہوچکے۔

رپورٹ

احمد پور سیال کے سینئرصحافی اور کالم نگار تنویر حسین نے اپنے ساتھی کاشف عباس جھانولہ کے ساتھ ملتان کے چوک شہباز میں چیئرمین انجمن تحفظ تاجران ملتان ذویژن، کوارڈینیٹر PP-217ملک نیاز محمد بھٹہ کی وساطت سے ان کے شو روم میں پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات بتا رہے ہیں تنویر حسین اپنی اس رپورٹ میں۔