کبیر والا و نواحی علاقوں میں سپورٹس گراؤنڈ نہ ہونے کی وجہ سے نوجوان نسل بے راہ روی کا شکار،نوجوانوں کی کھیلوں کی سرگرمیاں ختم ہو کر رہ گئیں،سپورٹس گراؤنڈ اگر ہوں تو نوجوان صحت مند و توانا رہیں گے اور ان کی تعلیمی قابلیت بھی بہتر ہوسکتی،اہلیان کبیروالا نے حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ زیادہ سے زیادہ سپورٹس گراؤنڈ تعمیر کیے جائیں

خانیوال(۔سٹار نیوز آن لائن)کبیر والا و نواحی علاقوں میں سپورٹس گراؤنڈ نہ ہونے کی وجہ سے نوجوان نسل بے راہ روی کا شکار،نوجوانوں کی کھیلوں کی سرگرمیاں ختم ہو کر رہ گئیں،سپورٹس گراؤنڈ اگر ہوں تو نوجوان صحت مند و توانا رہیں گے اور ان کی تعلیمی قابلیت بھی بہتر ہوسکتی،اہلیان کبیروالا نے حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ زیادہ سے زیادہ سپورٹس گراؤنڈ تعمیر کیے جائیں۔تفصیل کے مطابق کبیروالا و نواحی علاقوں میں سپورٹس گراؤنڈ نہ ہونے کی وجہ سے نوجوان نسل بے راہ روی کاشکار ہو رہی ہے جس کی وجہ سے نوجوان نسل کی کھیلوں کی سرگرمیوں معدوم ہو کر رہ گئی ہیں اگر سپورٹس گراؤنڈ ہو ں تو نوجوان صحت مند و توانا رہیں گے اور ان کی تعلیمی قابلیت بھی بہتر ہوسکتی ہے،حکومت کو چاہیے کہ ہر یونین کونسل میں سپورٹس گراؤنڈ تعمیر کرے تاکہ بچے کھیلوں کی سرگرمیوں سے لطف اندوز ہو سکیں،جس قوم کے کھیل کے میدان،آباد ہوں گے اس قوم کے ہسپتال ویران ہوں گے،اہلیان کبیروالا نے حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ ہر یونین کونسل میں سپورٹس گراؤنڈ تعمیر کیا جائے۔

رپورٹ مظہر حسین باٹی بارہ میل خانیوال