لاہور، جشن بہاراں کے نام سے نعمت سٹیڈیم شکرگڑھ میں پروگرام کے دوران جوان لڑکیوں کو ڈانس کروانے کے خلاف، ممبر صوبائی اسمبلی رخسانہ کوثر نے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی،

تفصیلات کے مطابق رخسانہ کوثر ممبر صوبائی اسمبلی کی طرف سے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروائی گئی ۔ضلع نارووال کے علاقہ شکرگڑھ میں جشن بہاراں کے نام سے نعمت سٹیڈیم میں پروگرام منعقد ہوا جس میں جوان لڑکیوں کو ڈانس کرتے دیکھا گیا ۔اس میں ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد موجود تھےخاص کر سی ای او ایجوکیشن اور ان کی ٹیم کو انڈین گانے پر ناچتے ہوئے طالبات نے ویلکم کیا دیکھ کر سر شرم سے جھک گئے ۔یہ ایوان جشن بہاراں کو ڈانس پارٹی میں تبدیل کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔یہ ایوان حکومت سے اس امر کی سفارش کرتا ہے کہ سی ای او ایجوکیشن نارووال اور متعلقہ دیگر افسران نارووال کے خلاف E&D رول کے تحت کارروائی کی جائے.اور یہ ایوان سفارش کرتا ہے کہ E&D رولز کے تحت کاروائی کرکے ان کو نوکریوں سے برخاست کیا جائے.