پنجاب گروپ آف کالجز (بوائز کیمپس)کوبے چک سیالکوٹ میں سپورٹس اینڈکلچرل فیسٹیول 2022‘‘ کی شاندار تقریب

سیالکوٹ(سٹار نیوز آن لائن ) پنجاب گروپ آف کالجز بوائزکیمپس (کوبے چک ) سیالکوٹ میں ”سپورٹس اینڈکلچرل فیسٹیول 2022‘‘ کی شاندار تقریب منعقد ہوئی۔جس کے مہمان خصوصی ڈائیریکٹر شیخ ارضم علی تھے۔ اس شاندار اور رنگا رنگ تقریب میں مہمان خصوصی مینجنگ ڈایئریکٹر شیخ ارضم علی نے پرنسپل راؤ محمد حسان،وائس پرنسپل حافظ عبدالوحید اعوان کے ہمراہ ’سپورٹس اینڈ کلچرل فیسٹیول 2022‘‘میں غبارے فضا میں چھوڑکر کھیلوں کاباقاعدہ آغاز کیا۔
سپورٹس اور کلچرل ایونٹس میں گرین ہاؤس، ریڈ ہاؤس، ییلو ہاؤس اور بلیو ہاؤس نے صوبہ پنجاب، صوبہ سندھ، صوبہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی بھرپور نمائندگی کی۔ کمپئرنگ کے فرائض پروفیسر اشفاق نیاز نے انجام دیئے۔سپورٹس فیسٹیول کا آغاز شعبہ اُردو کے بہترین استاد پروفیسر محمد اسلام بٹ نے تلاوت کلام پاک اور پروفیسر قاری جمشیدالعزیزقادری نے نعت رسول مقبول ﷺ سے کیا۔اس کے بعد قومی ترانہ پیش کیا گیا۔کالج کے پرنسپل جناب راؤ محمد حسان اور وائس پرنسپل حافظ وحید احمد اعوان نے اپنے خطاب میں کہا کہ تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیاں طلبہ کی ذہنی اور فکری صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں نمایاں کردار ادا کرتی ہیں ۔انہوں نے طلبہ سے کہا کہ وہ تمام کھیلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں ۔اس فیسٹیول میں کالج کے پُر جوش طلبہ تمام کھلاڑیوں کو سپورٹ کرنے کے لئے بھی موجود تھے۔سپورٹس فیسٹیول میں پروفیسر راحت علی،پروفیسر وسام منیر، پروفیسرتاج دین شاکر،پروفیسر قاری جمشید عزیز، پروفیسرمحمد عمران، ، پروفیسر عدنان احسان ،پروفیسر نعیم امانت، پروفیسرعثمان ادریس، پروفیسر محمد اسلام بٹ، پروفیسرمحمد جہانگیر، پروفیسر نصیراحمد، پروفیسرحافظ محمد علی، پروفیسر عظیم اللہ، پروفیسرنثار اللہ دتہ، پروفیسربابر خان، پروفیسردانش، پروفیسر بلال خرم، پروفیسربابر، پروفیسراحمد وسیم، پروفیسرسمیع اللہ، پروفیسرباقر ڈار، پروفیسرسید عابد حسین شاہ، پروفیسر حماد،پروفیسر تنویر چوہان، پروفیسرفہد، پروفیسر نوید,. پروفیسر راجا عظمت اور دیگر اساتذہ کرام کے علاؤہ لائبریری انچارج محمد بلال بھی موجود تھے۔
پروفیسر محمد وسام منیر نے فٹ بال کے مقابلوں، پروفیسر محمد عمران نے کرکٹ ، پروفیسر باقر ڈار نے بیڈ منٹن ،پروفیسر حافظ نصیر احمد نے رسہ کشی ،پروفیسر محمد اسلام بٹ نے ٹیبل ٹینس اور پروفیسر عدنان احسان نے متعدد مقابلوں بہترین کردار ادا کیا۔ قبل ازیں گرین ہاؤس، ریڈ ہاؤس، ییلو ہاؤس اور بلیو ہاؤس نے کلچرل تقریبات میں شاندار کار کردگی کا مظاہرہ کیا اور اپنے اپنے ہاؤسسزکے ساتھ جب گراؤنڈ میں داخل ہوئے تو پوری فضا تالیوں اور نعروں سے گونج اٹھی ۔ طلبہ نے تام ایونٹس میں انتہائی جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا اور مختلف کھیلوں جن میں کرکٹ، رسہ کشی، 100اور 200میٹر دوڑ،بیڈمنٹن،فٹ بال،ٹیبل ٹینس، ریلے ریس، سپون ریس، بوری ریس، تھری لیگز ریس، اور دیگر گیمز میں نمایاں کارکردگی دکھائی، فیصل اسحاق،سید طاہر شاہ اور محمد امین انصاری نے اس موقع پر بطور معاون بھرپور کردار ادا کیا۔ ”سپورٹس فیسٹیول میں سپورٹس ایونٹس میں سب سے نمایاں کارکردگی دکھانے والے ییلو ہاؤس نے ہاؤس انچارج پروفیسر رانا تاج شاکر،پروفیسر ملک محمد جہانگیر اور پرفیسر نصیر احمد کی قیادت میں ”سپورٹس ٹرافی2022 “جیت کر فتح حاصل کی ۔اس موقع پر پروفیسر راحت علی،پروفیسر وسام منیر، پروفیسرتاج دین شاکر،پروفیسر قاری جمشید عزیز، پروفیسرمحمد عمران، ، پروفیسر عدنان احسان ،پروفیسر نعیم امانت، پروفیسرعثمان ادریس، پروفیسر محمد اسلام بٹ، پروفیسرمحمد جہانگیر، پروفیسر نصیراحمد، پروفیسرحافظ محمد علی، پروفیسر عظیم اللہ، پروفیسرنثار اللہ دتہ، پروفیسربابر خان، پروفیسردانش، پروفیسر بلال خرم، پروفیسربابر، پروفیسراحمد وسیم، پروفیسرسمیع اللہ، پروفیسرباقر ڈار، پروفیسرسید عابد حسین شاہ، پروفیسر حماد،پروفیسر تنویر چوہان، پروفیسرفہد ،پروفیسر وقار اور تمام ہاؤسسز کو کھیلوں اور کلچرل ایونٹس میں بہترین کارکردگی پر گولڈ میڈلز اور سرٹیفیکیٹس سے نوازا گیا۔ آخر میں ہیڈ آف اُردو ڈیپارٹمنٹ اشفاق نیاز کو ”سپورٹس اینڈ کلچرل فیسٹیول 2022‘‘ میں تین روزہ بہترین کمپئیرنگ پر گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔

رپورٹ زبیر احمد صدیقی سٹار نیوز سیال کوٹ