کبیروالا و نواحی علاقوں میں جواء بازی کا دھندہ عروج پر،عوام کنگال ہونے لگی،جگہ جگہ جوئے کے اڈے قائم،انتظامیہ خاموش تماشائی
خانیوال( سٹار نیوز آن لائن)کبیروالا و نواحی علاقوں میں جواء بازی کا دھندہ عروج پر،عوام کنگال ہونے لگی،جگہ جگہ جوئے کے اڈے قائم،انتظامیہ خاموش تماشائی،نواجون نسل بھی جوئے کی لت میں پڑنے لگی ان کا تعلیمی مستقبل تاریک ہونے کا اندیشہ،کاروائی کی جائے اہلیان علاقہ کا اعلی حکام سے مطالبہ۔تفصیل کے مطابق کبیروالا و نواحی علاقوں میں جواء بازی کا دھندہ عروج پر ہے جس کی وجہ سے عوام کنگال ہوکر رہ گئی ہے،دیہی علاقوں میں جگہ جگہ جوئے کے اڈے قائم ہیں جہاں پر سارا دن تاش اور لڈو پر جواری جواء کھیلتے ہیں،کروڑوں پتی لوگ جوئے کے مکروہ دھندہ کی وجہ سے کنگال ہوچکے ہیں،جواری حضرات مقامی انتظامیہ کی ملی بھگت سے چاند رات کو بھی پرچی جوئے کا کام بھی کرواتے ہیں جس سے نوجوان نسل بھی جوئے کی لت میں پڑنے لگی ہے اور ان کا تعلیمی مستقبل بھی تاریک ہونے کا خدشہ ہے،اہلیان کبیروالا نے حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ صورتحال کا نوٹس لیا جائے اور جوئے کا کاروبار کرنے اور سرپرستی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
رپورٹ مظہر حسین باٹی بارہ میل خانیوال