چک جھمرہ( نمائندہ سٹارنیوز) فیڈمیک انڈسٹری میں ٹرک ڈرائیور کی غفلت سے قیمتی زندگی کاچراغ گل ہو گیا ٹرک کے نیچے چارپائی ڈال کرسویا ہوا شخص ڈرائیور کی غفلت سے ابدی نیند سو گیا محمد اسلم موقع پر ہی جانبحق تفصیلات کے مطابق بھکر کے علاقے 186چک کا پچپن سالہ محمداسلم ولد عطاء محمد کھڑے ہوئے ٹرک کے نیچے چارپائی پر سورہاتھا کہ ٹرک ڈرائیور نے غلطی سے ٹرک چلا دیا جو محمد اسلم کے اوپر سے گزر گیا اور محمداسلم ابدی نیند سو گیا فیڈمک پولیس نے نعش قبضے میں لے کر کاروائی کاآغاز کردیا