پہلا حاجی محمود علی میموریل ٹینس کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہو گیا فائنل میں ینگ چیلنجز کرکٹ کلب سنسنی خیز مقابلے کے بعد فتح یاب ۔

جھنگ (سٹار نیوز آن لائن ) ایثار القاسمی کرکٹ سٹیڈیم میں علی رحمن ، سجاد حیدر اور عتیق محمود کے زیر اہتمام ہونے والے انصاری برادری کے نوجوانوں کے لئے ہونے والے پہلے حاجی محمود علی میموریل ٹینس بال کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں ینگ چیلنجز کرکٹ کلب نے لاڈلہ کرکٹ کلب کو شدید مقابلے کے بعد 4 وکٹ سے ہرا کر فتح اپنے نام سمیٹ لی ۔ مہمان خصوصی حاجی محمد قاسم ڈائریکٹر الکریم سائزنگ جھنگ،شیخ محمد اقبال صدر پاکستان راہ حق پارٹی پنجاب، نواب انیس خان ،
حمید شمس،لالہ عتیق الرحمن،حاجی محمد ندیم اور چوہدری محمد علی گجر سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ گراؤنڈ میں پہنچنے پر مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور کھلاڑیوں سے تعارف کروایا گیا ۔ فائنل میچ میں لاڈلہ کرکٹ کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 83 رنز بنائے جواب میں ینگ چیلنجز کرکٹ کلب نے مطلوبہ ہدف آخری اوورز میں حاصل کرلیا ۔ میچ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانوں نے کہا کہ کھیل جسمانی صحت کیلئے انتہائی اہم ہیں ، جس ملک کے کھیلوں کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں ۔ انصار برادری لیول پر میچز کا انعقاد خوش آئیند ہے جس سے برادری میں اخوت و بھائی چارے میں اضافے کے ساتھ ساتھ نوجوانوں میں آگے بڑھنے کا جذبہ بھی پیدا ہوتا پے ۔ ٹورنامنٹ کا فائنل جیتنے پر ینگ چیلنجز کرکٹ کلب کو موٹر سائیکل بمعہ ٹرافی دی گئی جبکہ رنر اپ ٹیم کو اینڈرائڈ موبائل بمعہ ٹرافی دی گئی ۔ میچ میں بہترین پرفارمنس دینے پر محمد طاہر لالہ ، محمد عابد ، سجاد اور حزیفہ سمیت دیگر کھلاڑیوں کو انفرادی طور پر کیش پرائز اور ٹرافیاں بھی دی گئیں۔

رپورٹ علی رحمان انصاری جھنگ