گڑھ_مہاراجہ: بجلی کے بلوں میں ناجائز ٹیکسز کو ختم کیا جائے، مہر مدثر عباس صدر انجمن تاجران مین بازار گڑھ موڑ کا چوک گڑھ موڑ پر احتجاجی مظاہرین سے خطاب

تفصیلات کے مطابق مہنگی بجلی کیخلاف انجمن تاجران مین بازار گڑھ موڑ اور گڑھ موڑ کی عوام کی طرف سے پر امن احتجاجی ریلی اور چوک گڑھ موڑ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں صدر انجمن تاجران مین بازار گڑھ موڑ مہر مدثر عباس سبانہ سیال، راجہ وسیم، و دیگر نے خطاب کیا ان کا کہنا تھا کہ بجلی کے بلوں میں بلاجواز ٹیکسوں کو فی الفور ختم کیا جائے اور غریب عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے، اس موقع پر ارشد ایوب، مدثر ملانہ، سمیت درجنوں افراد نے شرکت کی، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے، جس میں مہنگی بجلی نا منظور نا منظور کے نعرے درج تھے

رپورٹ محمدعمرفاروق سٹار نیوز گڑھ مہاراجہ