گڑھ_مہاراجہ؛ میونسپل کمیٹی گڑھ مہاراجہ کے زیر اہتمام گڑھ موڑ پر ڈینگی سے بچاؤ اور حفاظتی تدابیر کے حوالے سے آگاہی واک،

تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی گڑھ مہاراجہ کے زیر اہتمام، فوکل پرسن خضر خان بلوچ کی قیادت میں گڑھ موڑ شہر میں ڈینگی سے بچاؤ اور حفاظتی تدابیر کے حوالے سے آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا واک کا مقصد ڈینگی سے بچاو اور حفاظتی تدابیر کے حوالے لوگوں کو آگاہی دینا ہے، واک کے شرکاء نے ڈینگی سے بچاو کے حوالے پلے کارڈ اور بینر اٹھا رکھے تھے،

اس موقع پر ملک حاجی ناصر، مہر مدثر عباس سبانہ سیال، حاجی قیصر آرائیں، افضل بھٹی، مقبول احمد قادری، چوہدری شوکت وڑائچ، لیاقت، قاسم علی، ممبر ٹیم سرعام محمد عمران، سمیت میونسپل کمیٹی گڑھ مہاراجہ کے دیگر عملہ نے بھی شرکت کی

#رپورٹ محمدعمرفاروق سٹار نیوز گڑھ مہاراجہ