گڑھ مہاراجہ: چوک گڑھ موڑ پر فلاحی تنظیموں کی جانب سے سیلاب زدگان کیلئے ریلیف فنڈ کیمپ قائم کر دیا گیا،

تفصیلات کے مطابق سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے چوک گڑھ موڑ پر انجمن تاجران، انسان ویلفیئر سوسائٹی، گڑھ موڑ سٹیزن موومنٹ، اور بزم محسن کی جانب سے چوک گڑھ موڑ پر ریلیف کیمپ لگا دیے گئے جہاں پر خوردونوش، کپڑے، ضروریات زندگی کی چیزیں وصول کی جا رہی ہیں اور لوگ جوش خروش کے ساتھ امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں،

اس موقع پر صدر انجمن تاجران مین بازار گڑھ موڑ مہر مدثر عباس سبانہ سیال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں گڑھ موڑ و گردونواح کے با اثر لوگوں سے اپیل کرتا ہوں آپ زیاد سے زیادہ فنڈز جمع کروائیں، اور ہم ایک ایک روپیہ سیلاب متاثرین تک پہنچائیں گے، جلد ہی گڑھ موڑ سے قافلہ روانہ کیا جائے گا،

رپورٹ محمدعمرفاروق سٹار نیوز گڑھ مہاراجہ