بہاولپور۔محکمہ ہیلتھ کے انتہائی ایماندار اور فرض شناس سیکریٹری ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ عتیق الرحمن نے ٹاؤٹ مافیا اور کرپٹ عناصر کی چھٹی کروا دی،کام میرٹ پر ہونے لگے،کسی بھی مشکل کی صورت میں میرے دفتر کے دروازے کھلے ہیں حافظ عتیق الرحمن سیکریٹری ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ

بہاولپور (سٹارنیوزآن لائن)تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت بہاولپور کے سیکریٹری ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ حافظ عتیق الرحمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیکل سٹور کا لائسنس بنوانے کے لیے حکومت نے آن لائن پورٹل ایپ متعارف کروا کر کرپٹ عناصر اور ٹاؤٹ مافیا کی لوٹ مار دفن کر دی ہے انہوں نے کہا سائلین اپنی درخواستیں/فائلیں آن لائن خود اپلائی کریں اور اپنا یوزر نیم اور پاسورڈ کسی کو نہ بتائیں اس سلسلے میں کسی بھی مشکل یا راہنمائی کے لیے میرے دفتر کے دروازے کھلے ہیں دوسری جانب بہاولپور کے عوامی سماجی حلقوں اور میڈیکل سٹور مالکان نے ایماندار اور فرض شناس سیکریٹری ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ حافظ عتیق الرحمن کی کاوشوں کو سراہا اور شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

رپورٹ راشد لطیف لک سٹار نیوز بہاولپور