پولیس کی جانب سے ای پولیس پوسٹ کے ذریعے مشکوک اشخاص و گاڑیوں کی چیکنگ کا سلسلہ جاری، گذشتہ 30 دنو ں میں 87747مشکوک لوگوں کو چیک کیا جس کے تناظر میں مجرمان اشتہاری کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے57اور عدالتی مفرران 16 کو بھی گرفتارکرلیا۔ جبکہ کل 30425مشکوک گاڑیوں کو چیک کیا گیا جس پر 139 گاڑیوںکا سراغ لگایا گیاجدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کی جا رہی ہے۔ جرائم سے پاک معاشرہ ہمارا عزم ہے، ڈی پی او عبادت نثار*

بہاولپور(سٹارنیوزآنلائن)پولیس کی جانب سے ای پولیس پوسٹ کے ذریعے مشکوک اشخاص و گاڑیوں کی چیکنگ کا سلسلہ جاری، گذشتہ 30 دنو ں میں 87747مشکوک لوگوں کو چیک کیا جس کے تناظر میں مجرمان اشتہاری کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے57اور عدالتی مفرران 16 کو بھی گرفتارکرلیا۔ جبکہ کل 30425مشکوک گاڑیوں کو چیک کیا گیا جس پر 139 گاڑیوںکا سراغ لگایا گیاجدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کی جا رہی ہے۔ جرائم سے پاک معاشرہ ہمارا عزم ہے، ڈی پی او عبادت نثار*

بہاولپور( سٹارنیوزآن لائن)کے مطابق ڈی پی او بہاولپور عبادت نثارکی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کا سلسلہ جاری ہے ۔گذشتہ 30 دنو ں میں بہاولپور پولیس نے ای پولیس پوسٹ کے ذریعے چیکنگ کا سلسلہ کا جاری رکھا ہوا ہے ، جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے مشکوک افراد ، مشکوک گاڑیوں کی چیک جاری ہے ، دوران چیکنگ 87747مشکوک لوگوں کو چیک کیا جس کے تناظر میں مجرمان اشتہاری کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے57اور عدالتی مفرران 16 کو بھی گرفتارکرلیا۔ جبکہ کل 30425مشکوک گاڑیوں کو چیک کیا گیا جس پر 139 گاڑیوںکا سراغ لگایا گیا ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار نے پولیس افسران کو ہدایات جاری کیں کہ روزانہ کی بنیاد پر ایسی کارروائیوں کو مزید تیز کیا جائے، میری پالیسی بہت کلیئر ہے جو بھی آفیسرCrime Control اورCrime Prevention میں برتری لے گا وہی آفیسر میرا فیورٹ ہے اورجو کوئی آفیسر ٹائم پاس کرے گا اس کو کسی ذمہ دار سیٹ پر رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

رپورٹ راشد لطیف لک سٹار نیوز بہاولپور