پاکستان تحریک انصاف اٹلی کے زیراہتمام بریشیا میں تنظیم سازی کے سلسلہ میں ایک بہت بڑے اکٹھ کاانعقاد کیاگیا۔جسکی صدارت صدر پاکستان تحریک انصاف اٹلی چوہدری آصف علی باجوہ نے کی

سیال کوٹ (سٹار نیوز آن لائن)پاکستان تحریک انصاف اٹلی کے زیراہتمام بریشیا میں تنظیم سازی کے سلسلہ میں ایک بہت بڑے اکٹھ کاانعقاد کیاگیا۔جسکی صدارت صدر پاکستان تحریک انصاف اٹلی چوہدری آصف علی باجوہ نے کی ۔ تنظیم سازی پروگرام زیر نگرانی جناب بشیر بوسال گوندل ،ملک عبدالرحمن چیئرمین تحریک انصاف اٹلی، ملک اعجاز احمد سر پرست تحریک انصاف اٹلی، چوہدری نثار وڑائچ انفارمیشن سیکرٹری اٹلی، مرزا محمد خالد ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ،تحریک انصاف اٹلی راجہ انوار الحق آف موہری شریف، چوہدری ناصر گجر وائس چیرمین اٹلی، چوہدری ضیغم عباس گجر صدر رواتو گروپ، اشتیاق نمبردار ہاشمی کیا گیا۔ پورے اٹلی سے کارکنوںنے بڑی تعداد میں شرکت کی ،اٹلی معروف شہر ماچیراتا سے صدر تحریک انصاف ماچیراتا زاہد ڈھلو ،چیرمین ماچیراتے شہر چوہدری محمد عقیل، نائب صدر میاں نوید سیلم، نائب صدر یوتھ ونگ ماچیراتا شہرکاشف گل، ویرونا شہر سے صدر تحریک انصاف ویرونا ملک سبحان، چیرمین ویرونا شہر ملک طارق ،جنرل سیکرٹری ویرونا شہر ،محمود احمد باجوہ نے خصوصی شرکت کی۔ میلان شہرسے سینئر راہنما تحریک انصاف اٹلی چوہدری ندیم باجوہ ، چوہدری افضال گجر ، چوہدری ارشد دھدرا ،نائب صدر تحریک انصاف اٹلی میشر خاص چوہدری گلزار احمد دوچھ ،بیرگاموسے سینئر نائب صدر قیصر حیات تارڑ ،میاں دلاور ورک سینئر راہنما محسن نے شرکت کی۔ دیگر مہمانوں میں یوکے سے شاعر مسعود شامی پروگرام میں یوکے سے خصوصی طور پر شریک ہوئے۔ بلزنو سے سابق نائب صدر آصف علی گھمن ،سابق چیرمین تحریک انصاف اٹلی عمر ناز، صدر تورنتو شازب گھمن،سینئر راہنما اظہر باجوہ ،سینئرراہنما تحریک اٹلی چوہدری تجمل حسین کھٹانہ نے شرکت کی۔ پروگرام کا آغازچوہدری شوکت علی نے تلاوت قرآن پاک سے کیا ،نعت شریف کا شرف راجہ بشارت جزبی نے حاصل کیا ۔پروگرام میں مقررین اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سیلاب زدگان کی مدد کے لیے خصوصی کمیٹی بنانے کی تجویز دی۔ جبکہ صدر آصف علی باجوہ نے تحریک انصاف اٹلی کی جانب سے ایک کڑور روپے عمران خان کی کال پر پنجاب بنک میں فنڈ کیا ۔جبکہ اس کے علاوہ تحریک انصاف اٹلی اب تک 50لاکھ کی رقم پاکستان بھج چکی ہے ۔اس کے علاوہ عمران خان کے ویژن کو آگے لے کر جانےکا اعادہ کیا اور پارٹی کو مظبوط کرنے کے لیے بھر کوشش جاری رکھنے اور اٹلی کو یورپ کاتگڑااورتاریخ سازچیپٹر بنانے کا اعادہ کیا گیا۔ پروگرام میں تحریک انصاف کی الیکڈڈ باڈی نے نوٹفکیشن جاری کیے۔ملک اعجاز احمد کو سر پرست اعلی پاکستان تحریک انصاف کا نوٹفکیشن دیا گیا چوہدری ارشد دھدرا کو نائب صدر اٹلی، صدر بریشیا شہر رضوان ورک کو جنرل سیکرٹری بریشیا شہر، ملک عابد اعوان صدر یوتھ بریشا، راجہ عین الحق نائب صدر بریشیا ،چوہدری مختار ،ملک ظمیر تحریک انصاف بریشیا کا ایڈیشنل سیکرٹری بنایا گیا ۔پروگرام میں عمران خان کے حق میں نعرے بازی کی گئی،عمران خان کو وزیر اعظم بنانے تک اور دو تہائی اکثریت سے وزیر اعظم بنانے تک جہدوجہد جاری رکھی جائے گی۔

رپورٹ مرزا نوید حسین سٹار نیوز چونڈہ