پسرور. امپورٹڈ سرکار کی ناکامی کی اس سے بڑی دلیل کیا ہوگی کہ پہلے مہنگائی کی وجہ سے عوام مر رہی تھی اور اب بجلی کے بلوں میں کئی گنا اضافہ کی وجہ سے لیکن خوساختہ تجربہ کارسوائے فضول دوروں کے کچھ نہیں کررہے. محمد اسامہ رانا

پسرور.( سٹارنیوزآن لائن)امپورٹڈ سرکار کی ناکامی کی اس سے بڑی دلیل کیا ہوگی کہ پہلے مہنگائی کی وجہ سے عوام مر رہی تھی اور اب بجلی کے بلوں میں کئی گنا اضافہ کی وجہ سے لیکن خوساختہ تجربہ کارسوائے فضول دوروں کے کچھ نہیں کررہے. محمد اسامہ راناامپورٹڈ وزیراعظم کایہ دعوی کہاں گیا کہ ہم آئے تومہنگائی ختم کردینگے جبکہ وہ توپہلے سے کئی گنابڑھ چکی ہے جبکہ انکے اپنے کیس یکدم ختم ہوگئے تھےامپورٹڈ پی ڈی ایم سرکار کی ساری سیاست عوام کوسبزباغ دکھاو اورالجھاوتک ہی محدود ہوکر رہ گئی ہے جس نے اسکے اپنے ووٹرز کو بھی بددل کرکے رکھ دیاہے فردجرم کامنتظر شہبازشریف خود کیا کم تھا کہ اوپر سے وزیرخزانہ بھی اپنے جیسالے لیاہے جس کو پتہ ہی نہیں چل رہاکہ مہنگائی کم کرنی ہے یا زیادہ اورجب دل چاہے بجلی اورپٹرول کی قیمت بڑھا دیتاہے عجیب بات ہے کہ بہترتعلیم. صحت. انصاف اور امن کی عدم دستیابی اورشدیدمہنگائی کے باوجود اس اشتہاری کابینہ کوساون کے اندھے کیطرح ہرطرف ہریالی اورخوشحالی نظر آرہی ہے جبکہ عوام بھوک سے خودکشیاں کرنے پہ مجبورہےسینئررہنماءتحریک انصاف وچیف کوارڈینیٹریوتھ اسمبلی برائے انسانی حقوق محمد اسامہ رانا کاہیغام.

رپورٹ مرزا نوید حسین سٹار نیوز چونڈہ