پاکستان انگلینڈ انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز کے پرامن انعقاد پر لاہور پولیس کو شاباش،لاہور پولیس نے تمام ٹی ٹونٹی میچز،کھلاڑیوں،شائقین کرکٹ کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی،17سال بعد انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد،میچز کا انعقاد،سکیورٹی کسی چیلنج سے کم نہ تھا، سی پی او غلام محمود ڈوگر

لاہور (سٹارنیوزآنلائن)سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کی پاکستان انگلینڈ انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز کے پرامن انعقاد پر لاہور پولیس کو شاباش،لاہور پولیس نے تمام ٹی ٹونٹی میچز،کھلاڑیوں،شائقین کرکٹ کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی،17سال بعد انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد،میچز کا انعقاد،سکیورٹی کسی چیلنج سے کم نہ تھا،پاک/ انگلینڈ کرکٹ سیریز کی فول پروف سکیورٹی سے لاہور پولیس نے ایک بار پھر خود کو بہترین فورس ثابت کیا،ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر،سی ٹی او منتظر مہدی نے تمام انتظامات کی بہترین سپرویژن کی،ڈولفن سکواڈ،پیرو، ایلیٹ اور تمام ونگز نے شاندارٹیم ورک کا مظاہرہ کیاانگلش کھلاڑیوں،آفیشلزوسکیورٹی حکام،شائقین کرکٹ نے لاہور پولیس کے سکیورٹی انتظامات کو سراہا،
سی سی پی او غلام محمود ڈوگر

رپورٹ شاہد رشید چیف رپورٹر سٹار نیوز