حضور رحمتہ للعالمین ﷺ سراپا رشد و ہدایت اور قیامت تک آنے والے لوگوں کے لئے کامل نمونہ ہیں
مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن ماہ ربیع الاول تعمیر سیرت کے عنوان سے منا رہی ہے شرجیل احسن

جھنگ (سٹارنیوزآن لائن)حضور نبی اکرم ﷺ کے ’’اسوہ حسنہ‘‘ میں دنیا و آخرت کی فلاح و کامیابی کو مضمر کر دیا گیا ہے، آپ ﷺ ’’ابر رحمت‘‘ بن کر انسانیت پر برسے اور ان کو کفروشرک اور ضلالت و گمراہی کے ’’گھٹا ٹوپ‘‘ اندھیروں سے نکال کر ’’توحید و رسالت‘‘ کی روشنی سے منور کیا۔۔
ان خیالات کا اظہار ناظم اطلاعات ایم ایس او پنجاب شرجیل احسن نے کیا۔۔۔ان کا کہنا تھا کہ آپ ﷺ ’’ابر رحمت‘‘ بن کر انسانیت پر برسے اور ان کو کفروشرک اور ضلالت و گمراہی کے ’’گھٹا ٹوپ‘‘ اندھیروں سے نکال کر ’’توحید و رسالت‘‘ کی روشنی سے منور کیا اور انسانیت کی معراج پہ پہنچا دیا۔۔ موجودہ دور میں امت مسلمہ کو درپیش جن چیلنجز کا شکار ہے۔ ان سب کا خاتمہ اسی صورت ممکن ہے کہ ہم لوگ دوبارہ ان اصولوں کی طرف لوٹ آئیں جن پہ عمل پیرا ہو کر صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین نے پوری دنیا کو ایک آئیڈیل نظام دیا۔۔۔ ایم ایس او پنجاب نوجوانوں میں پاک پیغمبر علیہ السلام کی سیرت کو عام کرنے کیلئے ماہ ربیع الاول کو تعمیر سیرت کے عنوان سے منا رہی ہے۔۔۔ اس سلسلے میں ملک بھر کے کالجز یونیورسٹیز میں تقریبات منعقد کی جائیں تاکہ نوجوانوں کو حضور رحمتہ اللعالمین صلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک اسوہ حسنہ سے روشناس کروایا جاسکے ۔۔۔۔

رپورٹ محمد زاہد سٹار نیوز جھنگ۔