سیالکوٹ ڈسکہ سرکل پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی ، ڈکیتی اور راہزنی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث 2 خطرناک گینگز کے 5 ڈاکو گرفتار، لاکھوں روپے مالیتی مال مسروقہ نقدی، موٹر سائیکلیں اور ناجائز اسلحہ برآمد، ملزمان سے تفتیش جاری

سیال کوٹ (سٹارنیوزآن لائن) تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ محمد فیصل کامران نے جرائم کی بیخ کنی اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کر رکھے ہیں اس سلسلہ میں ڈی ایس پی ڈسکہ سرکل کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ موترہ سب انسپکٹر عمران سلطان نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ڈکیتی اور راہزنی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث خطرناک ڈکیت ساحل اور شعیب گینگز کے 5 ملزمان کو سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا ہے.

ملزمان اسلحہ کے زور پر شہریوں سے نقدی، موٹر سائیکل، موبائل فون و دیگر قیمتی اشیاء چھین کر فرار ہو جاتے تھے۔

دوران تفتیش ملزمان کے قبضہ سے شہریوں سے چھینا ہوا لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ نقدی 2لاکھ 40 ہزار روپے، 03 عدد موٹر سائیکلیں اور وارداتوں کے دوران استعمال کیا جانے والا اسلحہ ناجائز 3 عدد پسٹل 30 بور معہ متعدد گولیاں برآمد ہوئیں ہیں

ملزمان کی شناخت
1. ساحل ولد ناصر سکنہ گھوئینکی
2. علی رضا ولد نعیم احمد سکنہ منڈیکی گورائیہ
3. سفیان علی ولد احسان سکنہ گھوئینکی

4.شعیب ولد امجد سکنہ جلال ٹاؤن پکے مرید کے ضلع شیخو پورہ
5۔علی حیدر ولد حسن رضا سکنہ ترگا۔

ملزمان کے خلاف سیالکوٹ ضلع میں راہزنی اور ڈکیتی کے 12 مقدمات درج ہیں جنہوں نے 15 وارداتوں کے انکشافات کیے ہیں ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔ جن سے مزید برآمدگی عمل میں لائی جائے گی ۔

ڈی پی او سیالکوٹ محمد فیصل کامران نے پولیس ٹیموں کے لئے تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹ
چوہدری محمد آصف جٹ
چیف رپورٹر سٹار نیوز سیالکوٹ

سیالکوٹ ڈسکہ سرکل پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی ، ڈکیتی اور راہزنی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث 2 خطرناک گینگز کے 5 ڈاکو گرفتار، لاکھوں روپے مالیتی مال مسروقہ نقدی، موٹر سائیکلیں اور ناجائز اسلحہ برآمد، ملزمان سے تفتیش جاری
تفصیلات جاننے کے لیے لنک پر کلک کریں رپورٹ محمد آصف جٹ