استاد کا پیشہ سب سے عظیم اور مقدس پیشہ ہے۔تمام پیغمبروں، مفکروں،پرہیز گاروں اور اولیائے کرام نے استاد کی عزت اور احترام پر زور دیا ہے ملک غلام جیلانی آڑھتی

احمد پور سیال(سٹارنیوزآنلائن) جماعت الصالحین پاکستان کے ضلعی صدر اور سابق وائس چیئرمین بین المذاہب امن کمیٹی پنجاب ملک غلام جیلانی آڑھتی نے ”عالمی یوم اساتذہ“ کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ استاد کا پیشہ سب سے عظیم اور مقدس پیشہ ہے۔تمام پیغمبروں، مفکروں،پرہیز گاروں اور اولیائے کرام نے استاد کی عزت اور احترام پر زور دیا ہے ۔5اکتوبر کو منایا جانے والا ”اساتذہ کا عالمی دن“ بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔ یہ دن ہمیں اساتذہ کی اہمیت کے بارے میں بتاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ استاد پتھر کوتراش کر ہیرا اوربنجر زمین کو سینچ کر کھلیان بناتا ہے۔ دنیا کے تمام مذاہب میں اساتذہ کے پیشے کی عظمت اور بڑائی کو تسلیم کیا گیا ہے۔استاد ہی انسان کو بے خبری کے عالم سے نکال کر جان پہچان کی دنیا میں لاتا ہے۔تاریک دنیا کو روشن کرنے میں استاد انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ شاہد ہے کہ عالمی سطح پر شہرت حاصل کرنے والے مفکروں نے ہمیشہ اپنے اساتذہ کا دل کی گہرائی سے احترام کیا تاریخ میں ایسے لوگوں کی ایک کثیر تعداد موجود ہے جنہوں نے اپنے اساتذہ کے ساتھ احترام ومحبت کا رشتہ قائم کرکے مشکل سے مشکل راہوں کا سفر آسانی سے طے کرکے کامیابی کی مسرت حاصل کی ہے۔

رپورٹ تنویر حسین احمد پور سیال

ملک غلام جیلانی آڑھتی شخصیت وکردار کے ائنیہ میں