تھانہ رنگپور کے نواحی علاقہ جوانہ بنگلہ کے چک نمبر 4/4آر کا رہائشی ریاض موچی سرغنہ ریاضاں گینگ نے مسجد میں حلف اٹھا کر چوری سے توبہ کر لی ۔
مظفرگڑھ (سٹارنیوزآن لائن)تفصیلات کے مطابق ضلع مظفرگڑھ کے علاقے تھانہ رنگپور کے نواحی علاقہ جوانہ بنگلہ کے چک نمبر 4/4آر کا رہائشی نوجوان ریاض موچی گینگ کے سر غنہ نے کے مسجد غوثیہ جوآنہ بنگلہ میں نمازیوں اور امام مسجد کی موجودگی میں مسجد میں حلف اٹھا کر چوری سے توبہ کر لی۔ اس موقع پر ریاض موچی نے مسجد میں حلف دیا کہ وہ چوری سے ہمیشہ کیلئے توبہ کرتا ہے ریاض موچی کا کہنا تھا کہ وہ اللہ پاک کی خوشنودی اور والدین کی خدمت کیلئے چوری سے توبہ کرتا ہے اور معززین علاقہ مہر عبدالحسین ترگڑ امیدوار ایم پی اے پی پی 268 ،قاری محمد رفیق آرائیں ،ملک محمد رضوان ملانہ وائس چیئرمین نیشنل پریس کلب جوآنہ بنگلہ ، محمد نعیم ،مہر نور محمد جھتیال ، مہر خدا بخش جھتیال ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری میاں احمد رمضان، صدر انجمن تاجران ذولفقار ڈاہا جوآنہ بنگلہ،ارشاد فقیر اور مسجد کے طلباء والد اور بھائیوں سمیت تقریباً دو سو نمازیوں کی موجودگی میں یہ وعدہ کرتا ہوں کہ میں اب کبھی بھی چوری نہیں کروں گا میں اب محنت مزدوری کر کے اپنا اور اپنے والدین کا پیٹ پالوں گا ریاض موچی نے متعلقہ تھانہ رنگپور کے افسران ڈی ایس پی سٹی سرکل اور ڈی پی او مظفرگڑھ سے اپیل کی ہے کہ اب وہ کیونکہ ایک باعزت شہری کی حیثئیت سے زندگی گزارنا چاہتا ہے اور چوری سے توبہ کر چکا ہے اس لئے اس کو اب کسی بھی معاملے میں پریشان یا گرفتار نہ کیا جائے۔ اس موقع پر امام مسجد نے ریاض موچی کی
استقامت کیلئے خصوصی دعا کروائی۔
رپورٹ میاں احمد رمضان سٹار نیوز مظفرگڑھ
مظفرگڑھ۔جوآنہ بنگلہ کے رہائشی نے مسجد میں حلف اٹھا کر چوری سے توبہ کر لی
رپورٹ میاں احمد رمضان سٹار نیوز مظفرگڑھ