پولیس اسٹیشن سرائے سدھو کی بڑی کاروائی‘خطرناک ڈکیت ماجوگینگ کا سرغنہ اپنے دو ساتھیو ں سمیت گرفتار‘ملزمان مقدمہ نمبر 362/18 بجرم 392 ت پ تھانہ سرائے سدھو ”A” کیٹگری کے اشتہاری تھے‘گرفتارملزمان سےموٹرسائیکلزبرآمد‘مزید تفتیش جاری ہے جس سے مزید انکشافات اوربرآمدگی متوقع ہے

بارہ میل (سٹارنیوزآنلائن)پولیس اسٹیشن سرائے سدھو کی بڑی کاروائی‘خطرناک ڈکیت ماجوگینگ کا سرغنہ اپنے دو ساتھیو ں سمیت گرفتار‘ملزمان مقدمہ نمبر 362/18 بجرم 392 ت پ تھانہ سرائے سدھو ”A” کیٹگری کے اشتہاری تھے‘گرفتارملزمان سے موٹرسائیکلزبرآمد‘مزید تفتیش جاری ہے جس سے مزید انکشافات اوربرآمدگی متوقع ہے۔تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرجلیل عمران خان غلزئی کے احکامات پرضلع خانیوال میں امن وامان قائم رکھنے کے لیے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے اس ضمن میں ڈی پی او کی گائیڈلائن کی روشنی میں ایس ایچ او تھانہ سرائے سدھو سب انسپکٹر محمد لطیف نے پولیس ٹیم کے ہمراہ جدیدٹیکنالوجی کو بروئے کارلاتے ہوئے خطرناک ڈکیت گینگ کا سرغنہ قسورعرف ماجوولدحق نوازقو موہانہ سکنہ سعی مرالی اوراس کے ساتھی اسماعیل عرف سجادولد افضل قوم موہانہ سکنہ باٹی بنگلہ اورعرفان عرف فانی ولد احمد بخش قوم موہانہ سکنہ حویلی مبارک کو گرفتارکرلیا‘گرفتارملزمان مقدمہ نمبر 362/18 بجرم 392 ت پ تھانہ سرائے سدھو ”A” کیٹگری کے اشتہاری بھی تھے یہ ملزمان لوگوں سے اسلحہ کے زور پر نقدی اور موٹر سائیکلز چھننے کی وارداتو ں میں ملوث تھے ملزمان سے 03 موٹر سائکلز برآمد کی گئی ہیں‘خطرناک ڈکیت ماجوگینگ کے گرفتارملزمان سے انٹیروگیشن جاری جس سے مزید انکشافات اور برآمدگی متوقع ہے۔دریں انثاء تھانہ سرائے سرائے سدھو پولیس نے دوران کاروائی بدنام زمانی ریکارڈ یافتہ منشیات فروش بھی گرفتارکیا جس سے 02 کلو 100 گرام چرس برآمد کی گئی۔ڈی پی او جلیل عمران خان نے بہترین کارکردگی پرایس ایچ سرائے سدھومحمدلطیف اور ہمراہی ٹیم کو شاباش دی۔ڈی پی او نے کہاکہ پولیس اپنے فرائض سے غافل نہیں شہر کے امن امن وامان میں بگاڑپیداکرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹاجائیگاخانیوال پولیس شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے شب وروز کوشاں ہے اورجرائم پیشہ عناصرکے گرد گھیراتنگ کرتے ہوئے انہیں کیفرکردارتک پہنچائیں گے۔ممبران امن کمیٹی‘تاجربرادری‘کاروباری حلقوں اورشہریو ں کی جانب سے ضلع بھر میں امن وامان قائم رکھنے کے لیے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کارائیوں پر ڈی پی او جلیل عمران خان غلزئی اورپولیس ٹیم کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔

رپورٹ مظہر حسین باٹی