ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب ڈاکٹر احسان صادق کے احکامات اور ڈی پی او جلیل عمران خان غلزئی ہدایات پر منشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم کے دوران خانیوال پولیس نے چوبیس گھنٹو ں میں 19منشیات وشراب فروش کو پابندسلاسل کیا‘ملزمان کے قبضہ سے01کلو60گرام ہیروئن اور02کلو860گرام چرس جبکہ 234لیٹرشراب برآمد

بارہ میل (سٹارنیوزآنلائن)ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ
پنجاب ڈاکٹر احسان صادق کے احکامات اور ڈی پی او جلیل عمران خان غلزئی ہدایات پر منشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم کے دوران خانیوال پولیس نے چوبیس گھنٹو ں میں 19منشیات وشراب فروش کو پابندسلاسل کیا‘ملزمان کے قبضہ سے01کلو60گرام ہیروئن اور02کلو860گرام چرس جبکہ 234لیٹرشراب برآمد کی گئی۔منشیات وشراب فروشوں کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کرکے مزید انٹروگیشن جاری ہے۔اس سلسلہ میں ڈی پی او جلیل عمران خان نے بتایا کہ معاشرے سے منشیات جیسی لعنت کا قلع قمع کرنے اور شراب فروشی میں ملوث عناصر کو بھی کیفرِ کردار تک پہنچایا جائیگا تاکہ معاشرے سے اس ناسورکاہمیشہ ہمیشہ کے لیے خاتمہ ہوسکے تاہم اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے معززین علاقہ اورشہریوں کا تعاون ضروری ہے۔

رپورٹ مظہر حسین باٹی