‏سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کے احکامات کی روشنی میں شاہدرہ ٹاؤن پولیس کی انسداد پتنگ سازی و فروشی کے حوالہ سے بڑی کاروائی،پتنگیں تیار کرکے فروخت کرنے والے ملزمان گرفتار۔ لاکھوں مالیت کی 3 ہزار تیار پتنگیں 50 کیمیکل ڈور کی چرخیاں اور پتنگ سازی کا سامان برآمد

لاہور(سٹارنیوزآنلائن)‏سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کے احکامات کی روشنی میں شاہدرہ ٹاؤن پولیس کی انسداد پتنگ سازی و فروشی کے حوالہ سے بڑی کاروائی،پتنگیں تیار کرکے فروخت کرنے والے ملزمان گرفتار۔ لاکھوں مالیت کی 3 ہزار تیار پتنگیں 50 کیمیکل ڈور کی چرخیاں اور پتنگ سازی کا سامان برآمد،ملزمان آن لائن آڈر اور خفیہ طور پر لاہور سمیت مختلف اضلاع میں پتنگیں فروخت کرتے تھے ، مقدمہ درج ۔ ملزمان کی گرفتاری پر سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی طرف سے ایس پی سٹی محمد سرفراز ورک ، ایس ایچ او شاہدرہ ٹاؤن اور ٹیم کو شاباش,

رپورٹ شاہد رشید چیف رپورٹر سٹار نیوز لاہور