ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت کی نمبرداران و دیہی نمائندگان علاقہ تھانہ اٹھارہ ہزاری سے میٹنگ ۔
پولیس کا نظریہ اور مذہب صرف انسانیت کی خدمت اور امن کا قیام ہے۔ڈی پی او جھنگ ۔

جھنگ (سٹارنیوزآنلائن) ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت نے کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ،جرائم کی روک تھام اور سماج دشمن عناصرکے محاسبہ کیلئے نمبرداران و دیہی نمائندگان علاقہ تھانہ اٹھارہ ہزاری سے میٹنگ کا انعقاد کیا۔میٹنگ میں انچارج سیکیورٹی شاہد امیر، ریڈر ٹو ڈی پی او علمدار حسین، پی آراو ٹو ڈی پی او محمد عون رضا، ایس ایچ او تھانہ اٹھارہ ہزاری اسد نواز اورعلاقہ تھانہ اٹھارہ ہزاری کے نمبرداران و دیہی نمائندگان شریک ہوئے۔شرکاء میٹنگ سے بات کرتے ہوئے ڈی پی او جھنگ کا کہنا تھا کہ میٹنگ کامقصدمعززین علاقہ اور پولیس کے مابین اعتماد، تعاون اور رابطے کی فضا کو مزید مستحکم اور بہتر بنانا ہے تاکہ مل جل کر امن و امان کی فضا ء کو برقرار اورجرائم کے خاتمے کو یقینی بنایا جا سکے۔ موضع جات میں عادی مجرمان کا ریکارڈ مرتب کرنے کیلئے سپشل سافٹ وئیر تیار کیا گیا ہے جس میں ریکارڈ کی تکمیل کیلئے معززین علاقہ پولیس کا ساتھ دیں،پیشہ ورعادی مجرمان کوقانون کے کٹہرے میں لاکر کڑی سے کڑی سزا دلوائی جائیگی۔ڈی پی او جھنگ کا مزید کہنا تھا کہ نمبرداران اپنے اپنے علاقہ میں انفارمیشن نیٹ ورک مضبوط بنائیں اورچوکیدارہ وٹھیکری پہرہ کو مزید مؤثر بنائیں۔ امام مسجد اور چوکیداران عادی مجرمان بارے معلومات متعلقہ تھانہ کو فراہم کریں۔ تما م دیہی نمائندگان کی عزت کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے انکے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔پولیس کا نظریہ اور مذہب صرف انسانیت کی خدمت اور امن کا قیام ہے۔نمبرداران اور دیہی نمائندگان کا کہنا تھا کہ امن و امان کے قیام اور جرائم پیشہ عناصر کے محاسبہ کیلئے جھنگ پولیس سے بھرپور تعاون کریں گے۔

رپورٹ علی رحمان انصاری جھنگ