وزیراعظم پاکستان نے پسرور پاسپورٹ آفس کے لئے فنڈز جاری کر دئیے ہیں پارلیمانی سیکرٹری برائے دفاع علی زاہد خان ایم این اے

پسرور(سٹارنیوزآنلائن)وزیر اعظم نےپسرور میں پاسپورٹ آفس کی منظوری دیدی،متعلقہ محکمے کو فوری طور پر فنڈز کی فراہمی کے لئے بھی ہدایات جاری کردی گئیں،تفصیلات کے مطابق پسرور سے مسلم لیگ(ن) کے رکن قومی اسمبلی وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے دفاع علی زاہد خان نے وزیر اعظم میاں شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں انہوں نے پسرور میں پاسپورٹ آفس کی منظوری کی درخواست کی جس پر وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے انکی درخواست پر پسرور میں نئے پاسپورٹ آفس کے قیام کی منظوری دیدی وزیر اعظم کی منظوری کے بعد وزارت داخلہ نے نئے پاسپورٹ آفس کے قیام کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کرتے ہوئے محکمہ خزانہ کو سٹاف اور بلڈنگ کی مد میں اسکے فوری فنڈز جاری کرنے کی بھی ہدایات جاری کردی ہیں، علی زاہد کی اس خصوصی کاوش اور وزیر اعظم کے اس اقدام پر مقامی سیاسی، سماجی، کاروباری، مذہبی اور دیگر تمام نمائندہ تنظیموں نے انکا شکریہ ادا کیا ہے۔

رپورٹ مرزا نوید حسین سٹار نیوز