سیو ہیومنٹی فاؤنڈیشن جھنگ کے زیراہتمام رحمت للعالمین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا


جھنگ:(نمائندہ خصوصی) سیو ہیومنٹی فاءونڈیشن جھنگ کے زیراہتمام ضلع کونسل ہال جھنگ میں رحمت للعالمین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت حافظ محمد طلحہ آصف نے کی بطور مہمان ظفر اقبال ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر،
محمد رمضان ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر،ڈاکٹر زین العابدین ڈپٹی ڈسٹرکٹ ھیلتھ آفسیر،پرنس سید مظفر حسین شاہ ایمبسڈر برائے انسانی حقوق ملائیشیا،ڈاکٹر اعظم صدیقی وائس چیئرمین علماء مشائخ کونسل پنجاب،ایڈوکیٹ رائے اعجاز بھٹی نے شرکت کی۔
تقریب میں طلباء،اساتذہ،وکلاء،ڈاکٹر وسماجی شخصیات نے بھرپور شرکت کی سکول کی۔
تقریب میں مہمانوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس کو بیان کیا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات طیبہ کے معاشرتی پہلو بیان کئے۔ اس کے ساتھ ساتھ مہمانوں کا یہ کہنا تھا کہ سیو ہیومنٹی فاؤنڈیشن کے نوجوان مبارکباد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے اس قدر خوبصورت پروگرام کا انعقاد کیا اور یہ طلباء ہمارا روشن مستقبل ہیں اس کے بعد پروگرام میں آنے والے تمام مہمانوں کو صدر سیو ہیومنٹی فاؤنڈیشن کی جانب سے یادگاری تحائف پیش کئے گئے اور ٹیچرز ڈے کے حوالے سے اساتذہ کرام کو بھی تحائف پیش کئے گئے ۔ اور نعت خوانی کرنے والے طلباء کو بھی اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا۔
حافظ طلحہ آصف صدر سیو ہیومنٹی فاؤنڈیشن کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد خدمت انسانیت اور تربیت انسانیت کے ذریعے رضا الہیٰ کا حصول ہے ۔ اس سلسلے میں آج نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں ہدیہ پیش کرنے کے لئے رحمت للعالمین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے اس کانفرنس کا مقصد نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے احکامات کو طلباء تک پہنچانا ہے اور اور ان کو اس معاشرے کا عظیم فرد بنانا ۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آخر میں ڈاکٹر اعظم صدیقی نے پروگرام کی اختتامی دعا فرمائی۔

رپورٹ علی رحمان انصاری