سیالکوٹ۔کوٹلی لوہاراں میں تن سازی مقابلہ میں ملک فہد اعوان مسٹر کوٹلی لوہاراں منتخب
سیالکوٹ۔(سٹارنیوزآن لائن)پاکستان فیڈریشن آف میڈیا اینڈ جرنلسٹ سیالکوٹ رجسٹرڈ کے ضلعی کوآرڈینیٹرچوہدری محمد آصف جٹ پھلروان اور
ملک عثمان خالد اعوان سیاسی وسماجی شخصیت آف چیلہ چک سروانی و مقامی دیگر سیاسی وسماجی شخصیات نے ملک فہد نبیل اعوان آف ملچان/ چک بھارت کو 63 گاؤں کے مقابلے میں”مسٹر کوٹلی لوہاراں 2022 بننے پردل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکبادیں پیش کی ہیں۔ اھل علاقہ کے عوام کا میڈیا نمائندگان سے دوران گفتگو کہنا تھا کہ ھمارے مقامی گاؤں ملچان/ چک بھارت کا سپوت ایک دن ملک پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کرےگا بعد میں ملک عثمان خالد اعوان نے مقامی عوام اور میڈیا نمائندگان کا شکریہ ادا کیا۔اور دوران گفتگو کہا کہ ملک فہدنبیل اعوان آگے چل کر بھی اپنے ملک کے ساتھ ساتھ اپنے علاقے کا نام روشن کرتا رہےگا مقامی لوگوں نے ملک فہدنبیل اعوان کو مسٹر کوٹلی لوہاراں منتخب ھونے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی
رپورٹ محمد آصف جٹ چیف رپورٹر سٹار نیوز سیالکوٹ