میری ہمیشہ سے یہ خواہش رہی ہے کہ میں پاکستان کے نام کی سربلندی کیلئے میدان میں لڑوں میرا ملک ہی میری پہچان ہے۔عرفان اعجاز ٹیم کبیرینز تیکوانڈو لورز کبیروالا کے سپوت عرفان اعجاز نے ایشین چیمپئن شپ میں براؤنز میڈل اپنے نام کر لیا۔میڈلز جیتنے سے عالمی سطح پرپذیرائی ملتی ہےعرفان اعجاز نے اپنا میڈل اپنے شہر کبیروالا کے نام۔ کر دیا،
بارہ میل (سٹارنیوزآنلائن)میری ہمیشہ سے یہ خواہش رہی ہے کہ میں پاکستان کے نام کی سربلندی کیلئے میدان میں لڑوں میرا ملک ہی میری پہچان ہے۔عرفان اعجاز ٹیم کبیرینز تیکوانڈو لورز کبیروالا کے سپوت عرفان اعجاز نے ایشین چیمپئن شپ میں براؤنز میڈل اپنے نام کر لیا۔میڈلز جیتنے سے عالمی سطح پرپذیرائی ملتی ہےعرفان اعجاز نے اپنا میڈل اپنے شہر کبیروالا کے نام۔ کر دیا،چوتھی کومبیکس ایشین انٹرنیشنل اوپن تائیکوانڈو چیمپئین شپ میں پاکستان کیلئے گولڈ میڈل حاصل کرنے والی ارسہ گل اور براونز میڈل حاصل کرنے والے عرفان اعجاز نے کہا ہے کہ ہمیشہ پاکستان کے نام کی سربلندی کیلئے میدان میں لڑے ہیں میرا ملک ہی میری پہچان ہے ایشین چیمپئین شپ میں گولڈ میڈل اور براونز میڈل جیتنے ہمارے لئے باعث اعزاز ہے۔ اس جیت کے بعد ہمیں نیا جذبہ ملا ہے ایشیاء کے سب سے بڑے تائیکوانڈو ایونٹ کیلئے ہم نے بڑی تیاری کی تھی ہماری کامیابی میں میرے ہیڈ کوچزآصف علی نادر، محمد ربنواز،احسن اقبال ہراج، محمد نعیم نے بہت اہم کردار ادا کیا ہے واضح رہے کہ ایشین چیمپئین شپ میں خواتین کی55- کیٹیگری میں ارسہ گل نے انٹر نیشنل پلیئرز کوشکست دیکر پاکستان کیلئے سونے کاتمغہ جیتا تھا مردوں کے 73- کے جی براونز میڈلسٹ عرفان اعجاز کاکہنا ہے کہ انٹرنیشنل ایونٹس میں پاکستان کیلئے میڈلزجیتنے والے کھلاڑیوں کی حکومتی اور پرائیوٹ اداروں کیجانب سے حوصلہ افزائی کی جائے تو مستقبل میں مزید بہترین نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں میری خواہش ہے کہ بحیثیت تائیکوانڈو کھلاڑی پوری دنیا میں پاکستان کے سافٹ امیج میں اضافے کا باعث بنوں۔ ٹیم کبیرینز تیکوانڈو لوورز کی طرف سے میثم تیمار اورسید شاہ مردان علی نے بھی بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔اس موقع پر انٹرنیشنل ماسٹر و کوچ محمد آصف علی نادر نے کہا کہ انٹرنیشنل ایونٹس میں میڈلزجیتنا ملک میں کھیلوں کی ترقی اور فروغ کے حوالے سے بہت معاون ثابت ہوتا ہے اس سے نہ صرف دنیا کھیل میں پاکستان کا مقام بلند ہوتا ہے بلکہ ہمارے کھلاڑیوں کوبھی عالمی سطح پرپذیرائی ملتی ہے جو ان کیلئے مستقبل میں مزید کامیابیاں حاصل کرنے میں بہترین معاون ثابت ہوتی ہیں۔عرفان اعجاز نے کہا کہ انٹرنیشنل کھلاڑیوں سے مقابلے کاتجربہ شاندار رہا بڑے ایونٹ سے بہت کچھ سیکھنے کوملا مستقبل میں ملک کیلئے گولڈمیڈل جیتنے کی کوشش کروں گا۔اس موقع پر سماجی ورکر حکیم محمد محمد حیات وینس، پرویز اختر ڈاکٹر محمد صدیق سہو ،عبدالرشید ، گل بہار، اور ڈسٹرکٹ تیکوانڈو ایسوسی ایشن خانیوال کے صدر عزیزالرحمن سمرا نے تمام کھلاڑیوں اور ان کے کوچز کو بھرپور مبارکباد پیش کی۔
رپورٹ مظہر حسین باٹی