آل پاکستان شہدائے پولیس میموریل شوٹنگ بال کے میچز تیسرے روز بھی جاری ، ڈی پی او لیہ محمد ناصر سیال ,ڈپٹی کمشنر لیہ فرحت حسین فاروق نے ٹورنامنٹ کے سیمی فاٸنل کا میچ دیکھا,ڈگری کالج گرواٶنڈ آمد پر ضلعی پولیس افسران کا پرتپاک استقبال کیا گیا
لیہ (سٹارنیوزآنلائن
) آل پاکستان شہدائے پولیس میموریل شوٹنگ بال کے میچز تیسرے روز بھی جاری ، ڈی پی او لیہ محمد ناصر سیال ,ڈپٹی کمشنر لیہ فرحت حسین فاروق نے ٹورنامنٹ کے سیمی فاٸنل کا میچ دیکھا,ڈگری کالج گرواٶنڈ آمد پر ضلعی پولیس افسران کا پرتپاک استقبال کیا گیا,ڈھول کی تھاپ پر جھومر پارٹی نے شاندار جھومر پیش کی,ضلع افسران کا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے باری باری وتعارف کروایا گیا,میچ کے اختتام پر بہترین کھیل کا مظاہرہ پیش کرنے کھلاڑیوں میں ڈی پی او لیہ اور ڈپٹی کمشنر لیہ نے شیلڈیں اور انعامات تقسیم کیے,ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوٸے کہاکہ کھیلوں کے فروغ کےلیے ڈی پی او محمد ناصر سیال کی کاوشیں قابل ستاٸش ہیں,دلچسپ میچز لیہ کی عوام کےلیے بہترین تفریح کا ذریعہ ہیں ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ محمد ناصر سیال کا کہنا ہے کہ صحت مندانہ سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی اور ان کے فروغ جاری رہے گا, آٸندہ بھی کھیلوں کا انعقاد کیا جاۓ گا،شہداۓ پولیس کی یاد میں ٹورنامنٹ کا انعقاد کروانا میر ے لیے باعث فخر ہے,پولیس شہداء نے امن کو قاٸم رکھنے کےلیے فرض کی راہ میں بے مثال قربانیاں دیں ہیں جنہیں فراموش نہیں کیا جاسکتا،اے ڈی سی اشفاق احمد سیال سمیت , ملک بھر سے دیگرنامور شخصیات نے بھی شرکت کی،اس موقع پر پر امن ماحول فراہم کرنے کےلئے لیہ پولیس کی طرف سے سکیورٹی کے بھر پور اقدامات عمل میں لائے گئے ۔