دی ایمبیسیڈر سکولز ٹوبہ ٹیک سنگھ کے تین روزہ سپورٹس گالا کا شاندار انداز میں انعقاد کیا گیا
ٹوبہ ٹیک سنگھ(سٹارنیوزآنلائن) دی ایمبیسیڈر سکولز ٹوبہ ٹیک سنگھ کے تین روزہ سپورٹس گالا کا شاندار انداز میں کا انعقاد ہوا،جس میں ڈپٹی کمشنر انکم ٹیکس ٹوبہ ٹیک سنگھ میاں راحیل اخترنے بطور مہمان خصوصی اور دی ایمبیسیڈر سکولز ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ڈائر یکٹر میاں وحیدانور کوکب ایڈووکیٹ اور سٹاف کے ہمراہ شرکت کی،مہمان خصوصی کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا، تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعمت رسول مقبول ﷺ سے ہوا،سکول کی طلباء طالبات نے مارچ پاسٹ اور اسلامی پیش کی،سکول کے طلباء طالبات نے پی ٹی اور ایکروبیکس کا شاندار مظاہر ہ کیا، طلباء طالبات نے مختلف کھیلوں کے مظاہرے بھی کئے گئے،دی ایمبیسیڈر سکولزکے طلباء طالبات نے رنگارنگ اور دلکش ثقافتی پرفارمنس بھی پیش کی،سکول کی پرنسپل نے سکول کی سالانہ رپورٹ پیش کی جس میں سکول کی غیرنصابی سرگرمیاں اور سالانہ کارکردگی،میں شاندار کامیابی پرخاص طور پر روشنی ڈالی،مہمان خصوصی میاں راحیل اختر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جسمانی اور ذہنی صحت کے لئے ہم نصابی مقابلے بہت ضروری ہیں تاکہ بچے ایک صحت مندزندگی گزار سکیں،انہوں نے دی ایمبیسیڈر سکولزکے پورے سال میں کھیل کے میدان بہت سی فتوحات حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کی انہوں نے طلباء طالبات کی بڑی تعداد کو کھیلوں جوش وخروش سے حصہ لیتے دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا،انہوں نے طلباء طالبات،اساتذہ خاص کر ادارے کے ڈائر یکٹر میاں وحید انور کوکب ایڈووکیٹ انچارج سپورٹس سکول اور پرنسپل کی کاوشوں کو سراہا،پرنسپل نے طلباء طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ طلباء طالبات کی تعلیم کسی بھی معاشرے کے لئے بہت اہم ہے اور دی ایمبیسیڈر سکولزکو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ طلباء طالبات کو اچھی تعلیم کے ساتھ ساتھ اچھی روایات قانون کی پاسداری اور فرمانبرداری کی تعلیم بھی دیتاہے دی ایمبیسیڈر سکولزطلباء طالبات کو بہترین تعلیمی سہولیات کے ساتھ ساتھ غیرنصابی سرگرمیوں کی بھی تربیت دے رہا ہے کیونکہ غیر نصابی سرگرمیاں بچوں کو جسمانی اور ذہنی طورپر صحت مندبناتی ہے اس کے علاوہ اور بھی شعبہ ہائے زندگی میں اعزازات حاصل کرنے پر پرنسپل نے سکول کے طلباء طالبات اور ساتذہ کی کاوشوں کو بہت سراہا،تقریب کے اختتام پر سکول کے ڈائریکٹر نے مہمان خصوصی کے ہمراہ طلباء طالبات میں انعامات تقسیم کئے اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔
رپورٹ سید خلیل الرحمٰن شاہ ڈسڑکٹ رپورٹر سٹار نیوز ٹوبہ ٹیک سنگھ