*ٹوبہ ٹیک سنگھ/ہاکی سٹیڈیم/بجلی منقطع*

ٹوبہ ٹیک سنگھ (سٹارنیوزآن لائن)واحد ہاکی سٹیڈیم کی بجلی پچھلے پندرہ روز سے عدم ادائیگی بل منقطع ہے جس کی وجہ سے وہاں روزانہ کھیلنے والے کھلاڑی سٹیڈیم بند ہونے سے شدید پریشان ہیں,

ٹوبہ ٹیک سنگھ: ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس کی نااہلی کی وجہ سے کروڑوں روپے کی لاگت سے بچھائی گئی آسٹروٹرف بھی خراب ہونے کا خدشہ ہے,

ٹوبہ ٹیک سنگھ : یہ امر قابل ذکر ہے کہ ہاکی سٹیڈیم کا افتتاح بھی بڑی جدوجہد سے کیا گیا تھا اور ہاکی سٹیڈیم تعمیر کے بعد کافی عرصہ بند رہا تھا,

ٹوبہ ٹیک سنگھ :ہاکی پلیئرز/ کھلاڑیوں و شہریوں نے ڈپٹی کمشنر اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سٹیڈیم کی بجلی فوری بحال کروائی جائے تا کہ اس ویران سٹیڈیم میں کھلاڑی دوبارہ سے اپنی پریکٹس شروع کر سکیں۔۔

رپورٹ سید خلیل الرحمٰن شاہ ڈسڑکٹ رپورٹر سٹار نیوز ٹوبہ ٹیک سنگھ