تحصیل ایڈمنسٹریٹریشن اور میونسپل کمیٹی سمبڑیال کے زیر اہتمام سپورٹس فیسٹیول سمبڑیال اختتام پذیر ہو گیا ہے ،
سیال کوٹ ( سٹارنیوزآن لائن)حصیل ایڈمنسٹریٹریشن اور میونسپل کمیٹی سمبڑیال کے زیر اہتمام سپورٹس فیسٹیول سمبڑیال اختتام پذیر ہو گیا ہے ، فائنل میں جیت کے بعد الفتح فٹبال کلب ڈھلم بلگن کی ٹیم فٹ بال، بیلا الیون کرکٹ ، ملنگی کلب شوٹنگ بال اور گورنمنٹ اسلامیہ ہائی اسکول سمبڑیال کی ٹیم انڈر 16 کرکٹ ٹورنامنٹ کی چمئین قرار پائی، مہمانان خصوصی ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عبداللہ خرم نیازی ، پاکستان تحریک انصاف کے راہنما بریگیڈیئر ریٹائرڈ اسلم گھمن نے جیتنے والی ٹیموں میں ٹرافی اور نقد انعامات تقسیم کیے ، اے سی سمبڑیال/ ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی ماہین فاطمہ ، عظیم نوری گھمن اور بڑی تعداد میں شائقین فائنل مقابلوں کے موقع پر موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کے کھیلوں کو فروغ کے وژن کے تحت جاری سپورٹس فیسٹیول سمبڑیال کا آغاز ماہ دسمبر کے آغاز میں ہوا ، بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئےفٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچنے والی ٹیموں الفتح فٹبال کلب کا مقابلہ ملکھانوالہ یونائیٹڈ سے ہوا جس میں الفتح فٹبال کلب ڈھلم بلگن نے فتح حاصل کی ، کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں بیلا الیون نے سوپر سٹار کرکٹ کلب کی ٹیم کو ہرا دیا، شوٹنگ بال میں ملنگی کلب نےاتحاد کلب ریحان چیمہ کو ہرا دیا جبکہ سکولوں میں کھیلوں کے فروغ کے لیےانڈر 16کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول سمبڑیال کا مقابلہ گورنمنٹ ہائی سکول کلووال سے ہوا جس میں گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول سمبڑیال نے فتح حاصل کی۔ ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی نے فائنل جتنے والی ٹیموں کو مبارکباد دی اور رنر اپ قرار پانے والی ٹیموں کی کارکردگی کو بھی سراہا ۔ انہوں نے بہترین انداز میں ٹورنامنٹ کے انعقاد پر تحصیل ایڈمنسٹریٹریشن اور میونسپل کمیٹی سمبڑیال کو بھی شاباش دی ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے موقع فراہم کرنا صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لئے نہایت اہم ہے ، ضلعی انتظامیہ سیالکوٹ نےاقبال ویک کے دوران سپورٹس گالا ، انٹر یونین کونسل جناح سپورٹس فیسٹیول ، سپورٹس فیسٹیول سمبڑیال جیسے اہم سپورٹس ایونٹس کا انعقاد کیا ہے جبکہ جلد ہی کرکٹ ، فٹبال ، ہاکی اور دیگر کھیلوں کے لیگ مقابلوں کا بھی آغاز کیا جا رہا ہے جس کے لیئے پلاننگ حتمی مراحل میں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سپورٹس پراڈکٹس میں بین الاقوامی شہرت یافتہ شہر اقبال سے سٹار کھلاڑیوں کو سامنے لانے کے لیے کاوشوں کا سلسلہ جاری رہے گا
رپورٹ محمد آصف جٹ چیف رپورٹر سٹار نیوز سیالکوٹ