معروف انٹرنیشنل اسٹیج اداکار محمد نواز انجم نے صحافی سید خلیل الرحمن شاہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فنکار و اداکار کو داد اس وقت ملتی ہے جب وہ کردار میں ڈوب کر کام کر رہا ہو، ولگرپن سے ملنے والی شہرت عارضی ہوتی ہے موجودہ پرفتن دور میں اصلاحی موضوعات پر ڈراموں سے عوام کوحقیقی تفریح میسر آ رہی ہے بطور فنکار ہمیشہ میری کوشش ہوتی ہے کہ بہتر سے بہترین ڈائلاگ کے مطابق پرفارم کیا جائے

ٹوبہ ٹیک سنگھ (سٹارنیوزآنلائن)معروف انٹرنیشنل اسٹیج اداکار محمد نواز انجم نے صحافی سید خلیل الرحمن شاہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فنکار و اداکار کو داد اس وقت ملتی ہے جب وہ کردار میں ڈوب کر کام کر رہا ہو، ولگرپن سے ملنے والی شہرت عارضی ہوتی ہے موجودہ پرفتن دور میں اصلاحی موضوعات پر ڈراموں سے عوام کوحقیقی تفریح میسر آ رہی ہے بطور فنکار ہمیشہ میری کوشش ہوتی ہے کہ بہتر سے بہترین ڈائلاگ کے مطابق پرفارم کیا جائے، اور جب بھی ڈرامہ سائن کرتا ہوں تو سب سے پہلے کردار کو دیکھ کر پھر کام کی حامی بھرتا ہوں ان خیالات کااظہارانہوں نے سوشل میڈیا چینل سلطان نیوز کے بیوروچیف سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر *ڈائریکٹر،رائیٹر،پرڈیوسر نوید رضا* نے کہاکہ فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے حکومت کو کردار ادا کرناچاہیے ہماری ثقافت دم توڑتی جارہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ اسٹیج ڈراموں سے بھی سستی تفریح فلم ہے۔فلم بین آج بھی موجود ہیں مگر فلمیں نہیں ہیں۔

رپورٹ سید خلیل الرحمٰن شاہ ڈسڑکٹ رپورٹر سٹار نیوز ٹوبہ ٹیک سنگھ