ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عبداللہ خرم نیازی نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کو کھیل کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے بھرپور مواقع فراہم کرنے کیلئے یکم فروری سے ڈی سی کپ سپورٹس فیسٹول کا آغاز ہوگا، لیگ سسٹم کی بنیاد پر ہونیوالے یہ مقابلے ماہ رمضان تک اختتام پذیر ہونگے،ڈی سی کپ سپورٹس فیسٹول گزشتہ چار ماہ میں ضلعی سطح پر اپنی نوعیت کا چوتھا بڑا اہم سپورٹس ایونٹ ہوگا
سیالکوٹ( سٹارنیوزآن لائن)کمشنر سیالکوٹ عبداللہ خرم نیازی نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کو کھیل کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے بھرپور مواقع فراہم کرنے کیلئے یکم فروری سے ڈی سی کپ سپورٹس فیسٹول کا آغاز ہوگا، لیگ سسٹم کی بنیاد پر ہونیوالے یہ مقابلے ماہ رمضان تک اختتام پذیر ہونگے،ڈی سی کپ سپورٹس فیسٹول گزشتہ چار ماہ میں ضلعی سطح پر اپنی نوعیت کا چوتھا بڑا اہم سپورٹس ایونٹ ہوگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایسویسی ایشنز کے نمائندہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،چیف آفیسر ضلع کونسل الفت شہزاد، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر افتخار غنی گوندل، ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسویسی ایشن کے نمائندہ منصور امجد، جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ ہاکی ایسویسی ایشن عبدالصمد،فٹ بال ایسویسی ایشن کے نمائندہ امتیاز احمد، ریسلنگ فیڈریشن کے نمائندہ عثمان پہلوان، باسکٹ بال فیڈریشن کے آصف سلیم، والی بال ایسویسی ایشن کے صدر چوہدری محمد رفیع اجلاس میں شریک ہوئے۔ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی نے کہا کہ یکم فروری سے شروع ہونیوالے ڈی سی کپ سپورٹس فیسٹول کے مقابلوں کا شیڈول ایسویسی ایشن کی مشاورت سے تیار ی کی حتمی مراحل میں ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ کرکٹ مقابلوں میں کل 32 رجسٹرڈ کلبوں کی ٹیمیں حصہ لیں گی، ان ٹیموں کو 8پولز میں تقسیم کیا گیا ہے، مجموعی طور پر 63میچز کھیلے جائیں گے،ہاکی کے مقابلوں میں کل 10 رجسٹرڈ کلبوں کی ٹیمیں حصہ لیں گی، ان ٹیموں کو2پولز میں تقسیم کیا گیا ہے، مجموعی طور پر15میچز کھیلے جائیں گے فٹ بال مقابلو میں کل 70رجسٹرڈ کلبوں کے 105میچز ہونگے، والی بال کی 27ٹیموں کے مابین 58میچز کھیلے جائیں گے، باسکٹ بال کی 8ٹیمیں 16میچز میں مد مقابل ہونگی، ریسلنگ کے پانچ ویٹ کیٹگریز میں میچز کرائے جائیں گے، کل 20مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی نے ہدایت کی کہ متعلقہ سپورٹس ایسویسی ایشنز کی مشاورت سے مقابلوں کے لئے شیڈول کو بلا تاخیر حتمی شکل دی جائے اور انکی مناسب تشہیر کی جائے تاکہ شائقین ان مقابلوں کو دیکھنے کے لئے آئیں۔ سپورٹس ایسویسی ایشن کے نمائندوں نے ضلع میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے بھرپور انعقاد پر ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی کے وژن کو زبردست سراہا۔
رپورٹ محمد آصف جٹ چیف رپورٹر سٹار نیوز سیالکوٹ