تاندلیانوالہ (نمائندہ سٹارنیوز) بھوک اور افلاس سے تنگ آکر پٹرول چھڑک کر خود اور اپنے بچوں کو آگ لگانے والی خاتون جاں بحق
تفصیلات کے مطابق تاندلیانوالہ کے نواحی گاؤں چک نمبر 455 کے رہائشی میاں بیوی کی تلخ کلامی پر قاسم کی بیوی زبیدہ بی بی نے بھوک افلاس سے دلبرداشتہ ہو کر 2 بچوں سمیت پٹرول چھڑک کر خود کو اور اپنے بچوں کو آگ لگا لی ماں زبیدہ اور ایک 7سالہ بیٹا نوید بری طرح جھلس گئے بیٹی معجزانہ طور پر محفوظ رہی ماں نے خود کو بچوں سمیت کمرے میں بند کر کے آگ لگائی۔بچوں کا شور سن کراہل محلہ نے دروازہ توڑ کر زبیدہ بی بی اور بچوں کو باہر نکالا ماں بیٹا کو الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کر دیا گیا تھا جہاں پر زبیدہ بی بی ایک روز موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد جاں بحق ہوگئی جبکہ بیٹے نوید کی حالت تاحال تشویشناک ہے۔