خان گڑھ ( نامہ نگار) قاتل روڈ نے ایک اور جان لے لی، ٹریفک حادثہ میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دو بھائی شدید زخمی۔ تفصیل کے مطابق خانگڑھ کے نواحی علاقہ لیاقت آباد کا رہائشی 20 سالہ محمدایوب اپنے کزن آصف اور راشد کے ہمراہ موٹرسائیکل پر مزدوری کے سلسلہ میں مظفرگڑھ جا رہا تھا کہ پل شمس آباد پر سامنے سے آنے والی تیز رفتار کار نمبری AFZ-180 سے ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں محمدایوب موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ آصف اور راشد کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں ۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کیا جبکہ مقامی پولیس نے کاروائی شروع کردی ہے آخری اطلاعات کے مطابق ورثاء نے کار ڈرائیور کو معاف کرتے ہوئے کاروائی سے انکار کردیا ہے #