العباس سپر لیگ جوآنہ بنگلہ
ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب
افتتاح پاکستان تحریک انصاف کے یوسی صدر سردار دلاور خان کھیڑا نے کیا

مظفرگڑھ( سٹار نیوز آن لائن )تفصیلات کے مطابق العباس سپر لیگ ٹورنامنٹ کا افتتاح پاکستان تحریک انصاف کے یوسی صدر سردار دلاور خان کھیڑا نے کردیا۔اس موقع پر اینکر پرسن میاں احمد رمضان شیخ ، جاوید خان ، محمد رمضان، دانش زمان ، گلفام خان کھیڑا، ماجد ماچھی موجود تھے۔ٹورنامنٹ کے افتتاح تقریب میں ملی نغمی پیش کیے گئے جبکہ جمناسٹک و آتش بازی کا مظاہرہ پیش کیا گیا جس سے شرکاء محظوظ ہوئے۔اس ٹورنامنٹ میں 8 بہترین ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جس میں آٹھ ٹیمیں پنچاب کے مختلف شہروں سے تعلق رکھتی ہیں جس میں قومی کھلاڑی بھی حصہ لے گے۔ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 23 فروری کے دن کھیلا جائے گا ۔ٹورنامنٹ کا مقصدِ علاقے عوام کو تفریح فراہم کرنا اور نوجوانان کے ٹیلنٹ و امن کو اجاگر کرنا ہے۔افتتاحی تقریب سے مہمان خصوصی پاکستان تحریک انصاف کے یوسی صدر سردار دلاور خان کھیڑا نے کہا کہ ٹورنامنٹ کو سپانسر کرنے کا مقصد علاقائی امن و نوجوانوں میں چھپی ٹیلنٹ کو اجاگر کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں منشیات کے حوالے سے آگاہی دینا ہے کیوں کہ کھیل گود کے میدان آباد کرنے سے نوجوان منشیات سے محفوظ ہوجاتے ہیں اس لیے پاکستان تحریک انصاف PTI مثبت سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کرتے رہے گی۔

رپورٹ میاں احمد رمضان سٹار نیوز مظفرگڑھ