شورکوٹ؛ سانحہ 9 مئی کے منصوبہ سازوں، اکسانے اور عمل کرنے والے شرپسند عناصر کو آرمی ایکٹ کے تحت سزا دیکر کیفرکردار تک پہنچایا جائے، صاحبزادہ مولانا محمدآصف معاویہ سیال، فوجی محمد رمضان بلوچ، مہر سلطان سکندر بھروانہ، ایڈوکیٹ یونس طیب اوڈ، عرفان حیدری، و دیگر کا پاک فوج زندہ باد ریلی کے شرکاء سے خطاب

تفصیلات کے مطابق امیدوار برائے ممبر قومی اسمبلی حلقہ این اے 110، قائدعوام صاحبزادہ مولانا محمدآصف معاویہ سیال کہ قیادت میں۔پاک فوج زندہ باد ریلی 3 پلی سے نکالی گئی جو مچھر چوک شورکوٹ میں اختتام پذیر ہوئی ریلی میں شرکت کیلئے تحصیل احمدپورسیال سے قافلہ فوجی محمد رمضان خان بلوچ کی قیادت میں شورکوٹ میں مولانا محمد آصف معاویہ سیال کی پاک فوج زندہ باد ریلی میں شامل ہو گیا،
ریلی کے شرکاء سے مولانا محمدآصف معاویہ سیال، فوجی محمد رمضان بلوچ، مہر سلطان سکندر بھروانہ، ایڈوکیٹ یونس طیب اوڈ، عرفان حیدری، مولانا عمران معاویہ دیگر نے خطاب کیا،
دوران خطاب ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج ہمارا سرمایہ ہے، ملٹری تنصیبات پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، سانحہ 9 مئی کے منصوبہ سازوں، اکسانے اور عمل کرنے والوں کو آرمی ایکٹ کے تحت سزا دیکر کیفرکردار تک پہنچایا جائے، اور ہم اپنے ملک پاکستان کے محافظوں ملکی سلامتی کے اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں،
اس موقع پر ہزاروں نے شرکت کی

رپورٹ محمدعمرفاروق سٹار نیوز جھنگ