میاچنوں(اشرف سانول) پندرہ ایل ،سالانہ نہر کی مسلسل بندش، کسان پریشانی کا شکار،تفصیلات کےمطابق میاں چنوں کی سالانہ نہر 15۔L تقریبا ساڑھے آٹھ ہزارایکڑ کو سیراب کرتی ہے اور بانوے دیہات اس کے متعلقہ ہیں۔بعض ایسے زرعی رقبے ہیں کہ اس نہر کے پانی سے ہی سیراب ہوتے ہیں،نہر کاپانی نہ ملنے سے رقبے ویران پڑے رہتے ہیں، یہ نہر سالانہ بنیادوں پر چلائی جاتی ہے مگرامسال افسران اوربعض باثراورطاقتورذمینداروان کی ملی بھگت کی وجہ سے نہر کی بندش سے کسانوں کی شدید مشکلات کا سامنا ہے، بارہا شکایات کے باوجود افسران کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی، بذریعہ میڈیا کسانوں نے اپنااحتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ پندرہ ایل نہر کو فوری چالونہ کیا گیا تو ڈی سی اور کمشنر کے دفاتر کے باہر دھرنا دیا جائے گا۔