گڑھ مہاراجہ(عمرفاروق سے) پاکستان کاتحفظ ہی ہماری ریڈ لایئن ہے۔مہر آصف بھاگت، نسل نوکی آبیاری محبت فوج سے کی جانے، شیخ امتیازاحمدرحمانی، ہماری سکھ کی نیندوں کاسبب پاک فوج یے،عمران جڑھ،نومئی کےواقعات نے قوم کا سرشرم سے جھکادیا،ذیشان کھرل
تفصیلات کےمطابق گڑھ موڑ پرپاک فوج زندہ باد اور استحکام پاکستان ریلی زیر قیادت مہر آصف بھاگت ان کے ڈیرے سے چوک گڑھ مہاراجہ موڑ تک نکالی گئی، تین کلو میٹر مسافت کی ریلی میں سینکڑوں نوجوانوں، طلبا سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی، پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے، مقررین آصف بھاگت، شیخ امتیازاحمدرحمانی، عمران جڑھ، ذیشان سعید کھرل،حسیب ایری نے خطابات میں کہا کہ استحکام پاکستان کیلئے پاک فوج ہمارے ریڈ لایئن ہے، قومی اور فوجی املاک کانقصان ناقابل برداشت اور ناقابل قبول ہے ایسے شر پسندوں کے خلاف انسداری کارروائی کی جائے۔ریلی میں صدر پریس کلب گڑھ مہاراجہ رانا محمد سلیم، ملک محمد عمر فاروق، شاہد بھٹی، منظرربانی، غلام شبیر میو،سمیت معززین کی کثیر تعداد موجود تھی،

رپورٹ محمدعمرفاروق سٹار نیوز گڑھ_مہاراجہ جھنگ