یونیفارم کاکوئی بھی رنگ ہو شہدا قابل عزت ہیں۔شیخ امتیازاحمدرحمانی

گڑھ_مہاراجہ ( سٹارنیوز)یونیفارم کاکوئی بھی رنگ ہو شہدا قابل عزت ہیں۔شیخ امتیازاحمدرحمانی۔سٹارنیوز کے زیر اہتمام تکریم شہدائے پاکستان کے موقع پر افواج پاکستان ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس کے شہدا کو شاندار خراج تحسین۔شیخ امتیازرحمانی نے کہا کہ وردی کا رنگ کچھ بھی ہو، سمندر میں سفید،ہوا میں نیلا، بارڈر پر خاکی، پولیس سمیت تمام شہدا اور غازیوں کو آج ہمارا سلام ہے، صدر جماعت الصالحین جھنگ ملک غلام جیلانی نے کہا کہ پاکستان کے قیام، بقا اور سالمیت میں لاکھوں شہدا اور غازیوں کا قیمتی لہو شامل ہے،
صدر جھنگ ڈویژن تحریک رائے انصرصدیقی نے کہا کہ پاکستان کی اندرونی و بیرونی سرحدوں کی حفاظت کے دوران فورسز اور پولیس جوانوں نے بے شمار قربانیاں دیں، صدر انجمن تاجران چوہدری عامرعبداللہ نے کہا کہ آج ارض پاک کے تحفظ کی خاطر جانیں قربان کرنے والے بہادر جانبازوں کے ساتھ تجدید عہد کا دن ہے،پوری پاکستان قوم آج اپنے شہدا کو یاد رکھنے اور انہیں شایان شان عزت و محبت سے نوازنے کا عہد کرتی ہے۔ صدرسنی علماء کونسل حافظ عبدالستار انصاری نے کہا کہ ہمارے شہدا سے محبت اور عزت و و تکریم نہ کرنے والا ہماری نفرت کا مستحق ہے،انصر خان بلوچ اینکر پرسن سٹارنیوز نےکہا کہ
پاکستان کی مسلح افواج،قانون نافذ کرنے والے اداروں ،دیگر شہدا و غازی اور پاکستان ہمیشہ اکٹھے و زندہ باد ۔ہیں۔اس موقع پر ملک عرفان حیدر، محمد عمرفاروق، محمد طلحہ، حسنین شاہ،بھی موجود تھے

رپورٹ محمد عمر فاروق سٹاف رپورٹر سٹار نیوز