25 مئی یوم تکریمِ شہداء کے موقع پر شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کیلیے شاندار تقریبات.پولیس لائنز سیالکوٹ میں یاد گار شہداء پر سلامی پھولوں کی چادر چڑھائی گئ شہداء فیملیز کی شرکت ۔مساجد میں شہداء کی بلندی درجات اور ملک و قوم کی سلامتی کیلیے دعائیں قرآن خوانی کی گئی۔

سیالکوٹ ( سٹارنیوز)25 مئی یوم تکریمِ شہداء کے موقع پر شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کیلیے شاندار تقریبات.پولیس لائنز سیالکوٹ میں یاد گار شہداء پر سلامی پھولوں کی چادر چڑھائی گئ شہداء فیملیز کی شرکت ۔مساجد میں شہداء کی بلندی درجات اور ملک و قوم کی سلامتی کیلیے دعائیں قرآن خوانی کی گئی۔ سیالکوٹ:پولیس اور فوج کے اعلیٰ افسرا ن کی شہداء پولیس اور پاک افواج کے گھروں میں آمد شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ سیالکوٹ:ڈی پی او ، ایس پی ، ڈی ایس پی, ایس ایچ او صاحبان اور سول سوسائٹی کے لوگوں کی شہداء پولیس اور پاک افواج کی قبروں پر خاضری ، قبروں پر پھول برسائے اور شہداء کی بلندی درجات کیلیے دعائیں کی گئیں۔ سیالکوٹ: 25 مئی یوم تکریم شہداء وطن کی مٹی سے وفا اور جذبہ قربانی کے عزم نو کا دن ہے ملک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو نشانِ عبرت بنادیا جائے گا۔ ڈی پی او حسن اقبال
سیالکوٹ:پوری قوم شہدا اور ان کی فیملیز کی قرضدار ہے شہداء کی لازوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ ڈی پی او حسن اقبال
سیالکوٹ:امن و امان کے قیام اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلیے اپنے شہداء کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے پنجاب پولیس کا ہر افسر اور جوان جان تک قربان کرنے کو تیار ہے۔

رپورٹ محمد آصف جٹ چیف رپورٹر سیالکوٹ