وزیراعلی پنجاب کے مشیر برائے کھیل وہاب ریاض نے سیالکوٹ میں کرکٹ ہائی پرفارمنس سینٹر کا افتتاح کردیا
سیالکوٹ (سٹار نیوز آن لائن)۔وزیراعلی پنجاب کے مشیر برائے کھیل وہاب ریاض نے سیالکوٹ میں کرکٹ ہائی پرفارمنس سینٹر کا افتتاح کردیا،افتتاحی تقریب میں ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل، ڈی سی سیالکوٹ عدنان محمود، صدر سیالکوٹ چیمبر ملک غفور سمیت دیگر معززین بھی شریک تھے،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے کہا ہے کہ سیالکوٹ کرکٹ ہائی پرفارمنس سینٹر پاکستان کرکٹ کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا،کرکٹ بورڈ سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلیں گے،سیالکوٹ چیمبر اور نجی شعبے کے ہائی پرفارمنس سینٹر کے افتتاح کے موقع پر تشریف آوری پر مشکور ہیں، انہوں نے مزید کہا ہے کہ گراس روٹ لیول پر کرکٹ کی ترویج کے لئے سیالکوٹ اور فیصل آباد میں ہائی پرفارمنس سینٹر تعمیر کئے گئے ہیں،جناح سٹیڈیم سیالکوٹ کے منصوبے کو بھی جلد شروع کیا جائے گا جس کی تکمیل ہائی پرفارمنس سینٹر کی افادیت میں اضافہ کرے گا، ان کا کہنا تھا کہ ہائی پرفارمنس سینٹر کے لئے بہترین کوچز کی خدمات حاصل کی جائیں گی جس سے کرکٹ کا نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا ہے کہ سپورٹس بورڈ پنجاب کھلاڑیوں کو جدید سہولیات کی فراہمی کیلئے انفراسٹرکچر کو عالمی معیار کے مطابق بنا رہا ہے تاکہ ہمارے کھلاڑیوں کو اچھی سہولیات میسر ہوں اور وہ دنیا کا مقابلہ کرسکیں،کرکٹ ہائی پرفارمنس سنٹر سے نوجوان کھلاڑی اپنے کھیل کو دور جدید کے مطابق بہتر کرکے پاکستان کا نام روشن کریں گے، پراجیکٹ ڈائریکٹر پی ایم یو قیصر رضا نے منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی،انہوں نے بتایا کہ سیالکوٹ کرکٹ ہائی پرفارمنس سینٹر کو ایک ارب روپے کی زائد کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے اس میں کرکٹ کی بہترین اور جدید سہولیات فراہم کی گئی ہیں،ہائی پرفارمنس سینٹر میں انڈور بیٹنگ باؤلنگ کمپلیکس، جم، پریکٹس پچز، ہاسٹل اور ایڈمن بلاک موجود ہیں۔
رپورٹ محمد آصف جٹ چیف رپورٹر سیالکوٹ