25 مئی یوم تکریم شہداء پاکستان

“شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے”

ہر محب وطن پاکستانی اپنی مٹی کی محبت میں شہید ہونے والوں سے والہانہ محبت کو اپنا فرض سمجھتا ہے۔ سیدہ روبینہ زھراء گردیزی امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی پی 204 کی سٹار نیوز سے گفتگو

ہمارا ایمان ہے کہ پاکستانی قوم شہداء کی قربانیوں کو نہ کبھی بھولی ہے اور نہ کبھی بھولے گی۔

حالات چاہے جیسے بھی ہوں وطن کے محافظوں سے محبت پاکستان سے محبت کرنے کے مترادف۔

جو قومیں اپنے شہداء کو بھول جاتی ہیں ان قوموں کا تاریخ میں کوئی نام لیوا نہیں ہوتا۔

شہداء کے خون کا ہم سب پر :قرض ہے: آئیے مل کر تجدید عہد کریں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی خاطر نفرتوں کی تمام دیواروں کو ختم کر دیں گے اور وطن عزیز کے تمام شہداء کی قربانیوں کو نا صرف یاد رکھا جائے گا بلکہ ان کے تقدس اور حرمت پر کبھی کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے ۔

رپورٹ مظہر حسین باٹی