بجٹ میں مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے، چوہدری ارشاد،تنخواہوں میں اضافہ کابجٹ سےقبل اعلان نہ ہونے پر دھرنا دیا جائے گا۔رمضان انقلابی، تمام الاونسز کو بنیادی تنخواہوں میں ضم کرکے تین سو فیصداضافہ کیا جائے، امتیازرحمانی

سلطان باہو(سٹارنیوزآنلائن)بجٹ میں مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے، چوہدری ارشاد،تنخواہوں میں اضافہ کابجٹ سےقبل اعلان نہ ہونے پر دھرنا دیا جائے گا۔رمضان انقلابی، تمام الاونسز کو بنیادی تنخواہوں میں ضم کرکے تین سو فیصداضافہ کیا جائے، امتیازرحمانی،تفصیلات کےمطابق وفاقی اور صوبائی بجٹ کے ممکنہ پیش کیئے جانے سے پہلے ایپکا اوراساتذہ یونینوں کے رہنما تنخواہوں میں اضافہ کیلئے متحرک ہوگئے،ایپکا پاکستان کے صدرچوہدری ارشاد، مرکزی صدر آل آلائینس ٹیچرز یونین پنجاب صوفی محمد رمضان انقلابی، گریجوایٹ انگلش ٹیچرز ایسوسی ایشن پنجاب کے سیکرٹری انفارمیشن شیخ امتیازرحمانی ودیگرز نےکہا ہے کہ مہنگائی تین سو فیصد بڑھ گئی ہے لہذا تنخواہوں میں بھی اسی تناسب سے اضافہ کیا جائے بصورت دیگراسلام آباد اسمبلی اور صوبائی سیکریٹری اور دفاتر کے باہر احتجاجی مظاہرے اور دھرنے دیئے جائیں گے۔

رپورٹ محمد عمر فاروق سٹاف رپورٹر سٹار نیوز