ٹول پلازہ بلاول پور پر اوور چارجنگ کا سلسلہ بدستور جاری،ٹھیکیدار دونوں ہاتھوں سے کمائی کرنے لگا،گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو بوگس رسیدیں دینے لگا،دن کے وقت سیکیورٹی گارڈ موجود نہیں ہے پلازہ سیکیورٹی رسک،ٹول پلازہ کا ٹینڈر منسوخ کیا جائے اور ٹھیکیدار کا لائسنس منسوخ کرتے ہوئے بینک گارنٹی بھی ضبط کی جائے،اہلیان علاقہ

بارہ میل(نامہ نگار)ٹول پلازہ بلاول پور پر اوور چارجنگ کا سلسلہ بدستور جاری،ٹھیکیدار دونوں ہاتھوں سے کمائی کرنے لگا،گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو بوگس رسیدیں دینے لگا،دن کے وقت سیکیورٹی گارڈ موجود نہیں ہے پلازہ سیکیورٹی رسک،ٹول پلازہ کا ٹینڈر منسوخ کیا جائے اور ٹھیکیدار کا لائسنس منسوخ کرتے ہوئے بینک گارنٹی بھی ضبط کی جائے،اہلیان علاقہ۔تفصیل کے مطابق ٹول پلازہ بلاول پور پر اوور چارجنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے ٹھیکیدار امیر بودلہ نے اپنے عملے کو کہا ہے کہ میرا ٹھیکہ ختم ہونے میں چند دن رہ گئے ہیں اس لیے کھل کر لوٹ مار کر لو،ٹول پلازہ پر دن کے وقت سیکورٹی گارڈ بھی موجود نہیں ہوتا جس سے پلازہ سیکیورٹی رسک بن چکا ہے،کچھ دن پہلے ایس ڈی او محمد بہرام شاہ نے بھی تھانہ بارہ میل میں اوور چارجنگ پر ٹھیکیدار کے خلاف تھانہ بارہ میل میں مقدمہ درج کروایا لیکن یہ کرپٹ ٹھیکیدار باز نہیں آیا،اہلیان علاقہ نے میڈیا کو بتایا کہ ٹول پلازہ پر ٹھیکیدار لوٹ مار کررہا ہے اس کا لائسنس منسوخ کیا جائے ٹینڈر ختم کیا جائے اور ٹھیکیدار کی بینک گارنٹی بھی ضبط کی جائے اس پر مزید بھی مقدمات درج کیے جائیں تاکہ عوام مزید لٹنے سے بچ سکے۔