آئی ایس پی سبسڈی سکیم یوٹیلیٹی اسٹورز پر روزانہ لاکھوں کی لوٹ مار کا انکشاف
بارہ میل(نامہ نگار) بی آئی ایس پی سبسڈی سکیم یوٹیلیٹی اسٹورز پر روزانہ لاکھوں کی لوٹ مار کا انکشاف ضلع خانیوال میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر انچارج اور احساس کفالت سروے کرنے والے مافیا کا گٹھ جوڑ،مافیا سٹور انچارج کو شناختی کارڈ نمبر اور کوڈ فراہم کرتا ھے کیونکہ احساس کفالت سروے کرنے والے دیہات کی عورتوں کے رابط نمبر کے طور پر اپنا ذاتی رابط نمبر دیا ھوا ھے کبیروالا کے طول و عرض میں یوٹیلیٹی سٹور کے انچارج نے اپنے پاس شناختی کارڈ کی لسٹ بنا کر رکھی ھوئی ھے سٹور انچارج اس حق دار خاتون کے شناختی کارڈ پر خریداری شو کرتا ھے بعد میں سبسڈی والا گھی چینی آٹا دالیں مارکیٹ میں فروخت کرکے رقم کمائی جاتی ھے کارڈ اور کوڈ فراہم کرنے والے کو 500 روپے سے 700 روپے فی شناختی کارڈ دیے جاتے ہیں روزانہ کبیروالا کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر لاکھوں روپوں کی کرپشن ھورھی کبیروالا کے نواحی علاقوں بارہ میل،چوپڑہٹہ،جودھ پور،ککڑہٹہ،پل باگڑ میں مبینہ طور پر آٹا زائد قیمت پر فروخت کیا جارھا ھے کبیروالا شہر اور نواحی علاقوں میں عوام کو کہا جاتا ھے ھمارے پاس سبسڈی والی اشیاء خوردونوش کا سٹاک نہیں ھے جبکہ دوسری طرف لوٹ مار عروج پر جس سے سٹورز انچارج مبینہ طور پر ھزاروں روپے کما رھے ھیں مقامی شہریوں نے وزیر اعظم پاکستان وفاقی وزیر صنعت و تجارت پاکستان اینٹی کرپشن ملتان اور ریجنل منیجر یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن آف پاکستان خانیوال سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
رپورٹ مظہر حسین باٹی