شہداء کی قربانیوں کی بدولت پیارا ملک پاکستان معرض وجود میں آیا اور تاقیامت قائم رھے گا،یوم تکریم شہداء کے موقع پر مخدوم سید محمد باقر گردیزی کی سٹار نیوز سے گفتگو

بارہ میل(نامہ نگار)شہداء کی قربانیوں کی بدولت پیارا ملک پاکستان معرض وجود میں آیا اور تاقیامت قائم رھے گا،یوم تکریم شہداء کے موقع پر رئیس اعظم چک حیدرآباد،معروف سیاسی و سماجی رھنما مخدوم سید محمد باقر گردیزی کا اظہار خیال کرتے ھوئے کہنا تھا کہ شہداء کی قربانیاں لازوال ھیں،افواج پاکستان اور دیگر سیکیورٹی اداروں کی قربانیوں کی بدولت دشمن ھمارے ملک کی طرف میلی آنکھ نہیں دیکھ سکتا اور ایک آزاد مسلم ملک میں ھم سکون سے زندگی گزار رھے ھیں،آج اس موقع پر ھم یہ عہد کرتے ھیں کہ وطن عزیز کے دفاع اور سلامتی کی خاطر ھم اپنے سیکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ھیں اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

رپورٹ مظہر حسین باٹی