سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری سے چوہدری فہیم عباس راہی ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری پی وائی او سنٹرل پنجاب کی بلاول ہاؤس میں اہم ملاقات۔

جھنگ(سٹارنیوزآنلائن)سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری سے چوہدری فہیم عباس راہی ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری پی وائی او سنٹرل پنجاب کی بلاول ہاؤس میں اہم ملاقات۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بلاول ہاؤس لاہور آمد پر سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری p y o سینٹرل پنجاب چوہدری فہیم عباس راہی سے خصوصی ملاقات کے دوران پنجاب میں پیپلز پارٹی کے لیے بہترین خدمات سرانجام دینے پر ان کی کارکردگی کو سراہا اور شاباش دی ۔آصف علی زرداری نے کہا کہ نوجوان ہماری سیاست کا جھومر ہیں۔ ہمیشہ نوجوانوں کی تحریکیں کامیاب ہوئی ہیں۔ انشاءاللہ آئندہ دور پیپلزپارٹی کا ہوگا ۔نوجوان متحدھو کر۔ پاکستان اور قوم کی بہتری کے لیے جدوجہد کریں۔ انشاءاللہ آئندہ وزیراعظم بلاول زرداری بھٹو ہوگا۔ فہیم عباس راہی نے خوشگوار ماحول میں ہونے والی ملاقات کو اپنی سیاسی زندگی کا محور قرار دیا۔ انہوں نے قائد محترم آصف علی زرداری کو یقین دلایا کے پیپلزپارٹی کا نوجوان اپنے چیئرمین کے لئے دن رات جدوجہد کریں گے۔ پیپلز پارٹی کی قیادت واحد جماعت ہے۔ جس نے ہمیشہ کارکن کو عزت دی ہے۔

رپورٹ علی رحمان انصاری